سچ اور جھوٹ کے نظاموں کے بارے میں قرآن حکیم کی تقابلی رہنمائی اور

Описание к видео سچ اور جھوٹ کے نظاموں کے بارے میں قرآن حکیم کی تقابلی رہنمائی اور

سچ اور جھوٹ کے نظاموں کے بارے میں قرآن حکیم کی تقابلی رہنمائی اور
بُرائی کے دائرے میں محصور پاکستانی معاشرہ

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 19؍ محرم الحرام 1446ھ / 26؍ جولائی 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی:
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللَّهِ ‌وَكَذَّبَ ‌بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَافِرِينَo وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ أُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَo (39 – الزمر: 32-33)
ترجمہ: ”پھر اس سے کون زیادہ ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹ بولا اور سچی بات کو جھٹلایا، جب اس کے پاس آئی، کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے! اور جو سچی بات لایا اور جس نے اس کی تصدیق کی، وہی پرہیزگار ہیں“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”إِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَصْدُقُ حَتَّى يَكُونَ صِدِّيقًا، وَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ كَذَّابًا۔ (الجامع الصّحیح للبخاری، حدیث: 6094)
ترجمہ: ”بلاشبہ سچ آدمی کو نیکی کی طرف بلاتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے، اور ایک شخص سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ ”صدیق“ کا لقب اور مرتبہ حاصل کر لیتا ہے۔ اور بلاشبہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی جہنم کی طرف، اور ایک شخص جھوٹ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے یہاں ”بہت جھوٹا“ لکھ دیا جاتا ہے۔“

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ جھوٹ ایک معاشرتی خرابی، جس سے معاشرہ جہنم کا نمونہ بن جاتا ہے
✔️ سورت زمرکی آیات میں دو جماعتوں کے رویوں کا تذکرہ کیا گیا ہے
✔️ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولنے اور بہتان باندھنے والے لوگوں کی حقیقت
✔️ خبر اور واقعات کو نقل کرتے ہوئے حقیقتِ حال کے مطابق بات کرنا سچ ہوتا ہے
✔️ انسانی کیفیت اور جذبات کو مادی چیزوں کی طرح نہیں ناپا جاسکتا
✔️ جھوٹ اور سچ کا بنیادی فلسفہ اور دونوں کے سماجی اور اُخروی نتائج
✔️ تمام شرائع اور جملہ اجتماعی ضابطوں کا مرکزی محور بر واثم (نیکی اور گناہ) ہوتا ہے
✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے نزدیک بر و اِثم یعنی نیکی اور گناہ کا اجتماعی دائرہ
✔️ نیکی اور صدق کا باہمی تعلق، اس کے اجتماعی نتائج اور اس کا جنت کی طرف لے جانے کا مفہوم
✔️ عزم، ارادہ اور نیت کی حقیقت اور اس کے عملی نتائج کے اثرات و ثمرات
✔️ بدی اور جھوٹ کا باہمی تعلق، ان کے اجتماعی نتائج اور اس کے جہنم کی طرف لے جانے کا مفہوم
✔️ جھوٹی اطلاعات، جھوٹی رپورٹنگ کے اعداد و شمار سے درست رزلٹ اور نتائج نہیں لیے جاسکتے
✔️ جھوٹ کے بعد افراد اور معاشروں کی نفسیاتی کیفیت جلنے کے مترادف ہے
✔️ جھوٹ آگ کے مترادف ہے، عالمی سطح کا جھوٹ قوموں کے درمیان آگ بھڑکاتا ہے
✔️ انسانی معاشروں میں سچ اور جھوٹ کا دائرہ آج نظاموں کی شکل اختیار کرلیتا ہے
✔️ ماضی کے جھوٹ اور سچ کے واقعات کے بجائے اس کے اثرات اور نظام کو زیر بحث لایا جائے
✔️ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم آج کے دائرۃ السوء (برائی کے سرکل) کو سمجھیں
✔️ پاکستان میں جھوٹ کے طبقاتی (سیاسی، مذہبی، سماجی) سرکلز
✔️ پاکستان کا سارا نظام جھوٹ پر قائم اور اجتماعی قومی جسم میں سرایت کرچکا ہے

مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنکس پر کلک کیجیے 👇

یوٹیوب

فیس بک

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
  / rahimiainstitute  
   / @rahimia-institute  

منجانب: رحیمیہ میڈیا

Комментарии

Информация по комментариям в разработке