17 Ramzan 2017 Aadit Nehi Ebadat Hakeem M. Tariq Mehmood

Описание к видео 17 Ramzan 2017 Aadit Nehi Ebadat Hakeem M. Tariq Mehmood

17 رمضان 2017 بعد صلوۃ التراویح ۔عادت نہیں عبادت۔ شیخ الوظائف حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم
زندگی کے دوراہیں ہیں ایک عبادت کی راہ ہے ایک عادت کی راہ ہے۔ ایک ہے کوئی چیزعادت بن جاتی ہے ایک ہے نہیں ہمیں عبادت چاہیے۔ ایک لفظوں کے بول ہے ایک ہے دل کی کیفیت۔ لفظوں کے بول کام نہیں آتے ، دل کی عبادت، دل کی کیفیت اوردل کے اندراتری ہوئی جوچیزہے وہ کام آتی ہے۔ ایک درویش تھے انہوں نے طوطے کوکلمہ سیکھایا، طوطاکلمہ پڑھتاتھا وہ بہت خوش ہوتے تھے۔ایک دفعہ ایسے ہواکہ طوطے کوبلی لے گئی اوروہ منظردیکھ رہے تھے اوربیہوش ہوگئے۔ لوگوں نے محسوس کیاکہ یقیناًانہیں دکھ اوراذیت پہنچا۔ اوراس دکھ اوراذیت کی وجہ سے بیہوش ہوگئے۔ جب ان کے حواس بحال ہوئے توپوچھا حضرت کیامعاملہ ہوا۔ کہا میں نے طوطے کوکلمہ سیکھایا اورطوطاکلمہ پڑھتاتھا پرکلمہ اس کی زبان پہ تھا اس کے دل میں نہیں اُترتھا۔ جب بلی آئی توطوطے نے کلمہ نہیں پڑھتاٹائیں ٹائین کرنے لگا، جوزبان پہ تھا وہ ختم ہوگیا اورجودل میں تھا وہ زبان پرآگیا۔ زبان پرکلمہ تھا اوردل میں ٹائین ٹائیں تھی اوراسی حال میں بلی لیکرچلی گئی بس مجھے اپنی حالت پہ احساس ہواکہ کاش میرا کیابنے گا، میری توعبادت ہے نہیں میری توعادت ہے۔ عبادت تواُسے کہتے ہیں جو دل کی رگوں میں اتری ہوئی ہو جو دل میں اتری ہوئی ہو لیکن بات یہ ہے کہ عادت بنتے بنتے ایک وقت آتاہے کہ عبادت بن جاتی ہے۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке