Mehman e Arsh, Asghar Sodai Urdu Naat Sharif

Описание к видео Mehman e Arsh, Asghar Sodai Urdu Naat Sharif

Mehman e Arsh
Urdu Naatia Nazam by Prof. Asghar Sodai
مہمانِ عرش
اصغر سودائیؔ
اُٹھ اے جبریل! بُلا لا میرے محبوب کو آج
وہ شہنشاہِ مدینہ دو سرَا کا مُختار
سر جُھکاکر کہا جبریل نے آقائے جلیل!
یہ تو بندہ تیرے بندوں کا بھی خدمت گار
تیرا فرمان مبارک، بسر و چشم قُبول
وہ تو ابلیس تھا جس نے کیا حق کا انکار

آ گیا آنکھ جھپکنے میں زمیں پر جبریل
کس قدر تیز تھی اللہ رے پر کی رفتار
آ کے کیا دیکھتا ہے قاصدِ مولائے کریم
بسترِ پاک پہ ہیں خواب میں شاہِ ابرار
آنکھیں تلوؤں سے مَلیں اور بصد عجز کہا
اُٹھیے حضرت! کہ بلاتا ہے خُدائے غفّار
جس کے جلوے کو ترستی ہی رہی چشمِ کلیم
اُس کا فرمان ہے، آ کر لے ہمارا دیدار

اُٹھ کہ دکھلائیں تُجھے عرشِ معلیٰ کا جمال
اُٹھ کہ دکھلائیں تجھے کوثر و جنت کی بہار
اک طرف وجد میں مشتاق تجلی حوریں
اک طرف جوش میں بے تاب فرشتوں کی قطار
کہکشاں منتظرِ دید سرِ راہ گُزر
چاند فرقت میں کئی روز سے ہے شب بیدار
چرخ ہاتھوں میں لیے مشعلیں سیّاروں کی
عرش پہلو میں سمیٹے ہوئے لاکھوں انوار
خلد زاروں میں ہے رضوان پئے استقبال
آسمانوں میں ہے اک شور، کہ آئیں سرکارﷺ

ایک رفرف پہ ہوئے جانبِ افلاک رواں
ہو کے مسرور رسولِ عربیﷺ آخرِ کار
جس کا پڑتا تھا قدم حدِ نظر سے آگے
جس سے شرماتی تھی برق اور ہوا کی رفتار
جا کے سدرہ کے قریں یوں کیا جبریلؑ نے عرض
اے شہنشاہِ زمانہ! اے عرب کے سردار!
آگے بڑھنے کی نہیں تاب یہاں سے اب تو
مجھے ڈر ہے کہ جلا دیں نہ الٰہی انوار

تنِ تنہا ہی چلے سُن کے یہ جبریل ؑکی بات
نور کی سمت چلا نور بصد عز و وقار
اپنے محبوب کو جب سامنے آتے دیکھا
از پسِ پردہ یہ آئی لبِ قدرت کی پُکار
مرحبا احمدِ مختارﷺ شہنشاہِ رُسلﷺ
تُجھ پہ قربان ہوں اک لاکھ تو چوبیس ہزار
تیرے قدموں کے تلے ہیں سرِ شاہانِ جہاں
تو ہے وہ عالی نسب، عالی نظر، عالی وقار
ہے اجازت تجھے اللہ کے گھر آنے کی
پہنے نعلین چلے آؤ ہمارے دلدار
ہاں قریں اور قریں تا کہ کُھلیں رازو ونیاز
اور مضبوط کریں باہمی اُلفت کا حصار
کون جانے شبِ معراج کی باتیں اصغرؔ
کوئی جانے بھی تو کیا جانے یہ غیبی اَسرار
_________________________
Professor Asghar Sodai Urdu Naat
Naat: Mehman e Arsh
Naat Recitation: Alyas Gondal
Presented by: Trinjan

Thank you for visiting Trinjan. Trinjan is aimed to bring best poetry & pros selected from classic literature to modern times both in Urdu (Hindi) & Punjabi languages. Please take some time and view the playlists we have created so far. If you think, Trinjan is worth it, please like, Subscribe & share with like minded friends. Happy listening.
_________________________
#urdupoetry
#urdushayari
#urdunaat

Комментарии

Информация по комментариям в разработке