Mureed Pur ka Peer (مرید پور کا پیر)

Описание к видео Mureed Pur ka Peer (مرید پور کا پیر)

پطرس بخاری بڑے طباع اور نکتہ سنج ادیب تھے۔ بخاری اردو اور انگریزی دونوں زبانوں کے قادرالکلام انشا پرداز، بلند پایہ نقاد اور کامیاب مترجم تھے۔ اپنے ظریفانہ مضامین کے مجموعے ''پطرس کے مضامین'' کی بدولت ان کا شمار پاک و ہند کے ممتاز ترین مزاح نگاروں میں ہونے لگا۔ ان کا مزاح اس اعتبار سے بہت بلند ہے کہ ان کی تحریروں میں قدم قدم پر مزاح موجود ہونے کے باوجود کسی کا دل نہیں دکھاتے بلکہ ایک بلند پایہ انسان کی طرح، جس کی ذات سے پیدا کرتے ہیں، اس کی ذات کے لیے ایک ایسا آئینہ بن جاتے ہیں جن میں اس کی تمام ترکمزوریاں نظر آتی ہیں۔ بخاری کسی کی کمزوری دریافت کر کے اس کا مذاق نہیں اڑاتے نہ اس پر طنز کرتے ہیں بلکہ اس کی کمزوری کی وجہ پر روشنی ڈالتے، مسکراتے گزر جاتے ہیں۔ یعنی ان کا مزاح تلخی پیدا نہیں کرتا، ان کا انداز ایک مخالف یا دشمن کا انداز نہیں بلکہ وہ ایک ہمدرد دوست کی طرح دوسرے کی طبیعت میں بڑے خلوص و پیار سے جھانکتے ہیں۔ اس کی عملی کمزوریوں کی وجہ معلوم کرتے ہیں۔ پھر ہنستے ہنساتے ان کمزوریوں اور ان کی وجوہ کا اس طرح ذکر کرتے ہیں کہ دوسرا انسان ان سے پوری طرح آگاہ ہو جاتاہے۔
پطرس بخاری کا کمال یہ ہے کہ وہ اپنی مزاح نگاری کو تمسخر اور طنز سے آلودہ نہیں ہونے دیتے۔ ان کے مزاح میں شوخی اور لطافت کی پاکیزہ آمیزش ہے۔ اس میں اتنی تلخی نہیں کہ طنز بن جائے اور اتنی کھلی ظرافت بھی نہیں کہ متانت سے گر جائے۔ ان کا لطیف مزاح ان کے انوکھے زاویہ ٔ نظر سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ مزاح پطرس کی غیر معمولی ذہانت، عمیق مشاہدہ کی عادت اور شگفتہ طرز بیاں کی قوت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔
ایک بڑا مزاح نگار ہونے کے لیے ایک بڑی شخصیت بھی درکار ہوتی ہے اور پطرس بلاشبہ ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ وہ بلحاظ منصب بڑے اور اہم سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور ان عہدوں کی گونا گوں مصروفیات کی وجہ سے انھیں بہت کم فرصت ملتی کہ وہ ادبی مشاغل کی طرف توجہ دیتے۔ اگرچہ انھوں نے بہت کم لکھا ہے لیکن جو لکھا وہ خوب لکھا اور معیاری و بلند مرتبہ ہے۔ ان کی تحریریں بھی خالص ادبی مزاح کے بہترین نمونے ہیں۔ قاری کی حسِ مزاح کو بیدار کر کے چھوٹی چھوٹی باتوں سے ظرافت کی کلیاں کھلاتے چلے جاتے ہیں ، ان کے ہاں طنز کی گہرائی کہیں نظر نہیں آتی، وہ صرف گدگداتے، چٹکیاں لیتے اور ہنساتے ہیں۔ یہی ان کی مزاح نگاری کی خصوصیات ہیں-

Комментарии

Информация по комментариям в разработке