د پاکستان د حکومت د سفران وزارت محترم وزیر انجنیر امیر مقام خان د نن و غونډي ته وینا:

Описание к видео د پاکستان د حکومت د سفران وزارت محترم وزیر انجنیر امیر مقام خان د نن و غونډي ته وینا:

پشین پریس کلب پشین

پشین (آن لائن) پاکستان 45 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے بین الاقوامی دنیا اقوام متحدہ اور افغان حکومت مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھائیں ہ افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس بھیجنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی ، اسی لئے آج میں خود سرانان مہاجر کیمپ کا دورہِ کر رہا ہوں تاکہ بزات خود آپ کے مسائل کا جائزہ لوں۔ یہ بات وفاقی وزیر مملکت برائے کشمیروسرحدی امور انجینئر امیر مقام نے سرانان مہاجر کیمپ میں افغان مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہی۔ انھوں کہا کہ دنیا میں کہیں پر ایسا نہیں کہ آپ کو وہ اپنے ملک میں بغیر کسی دستاویز کے رہنے دیں۔ لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جو چالیس سے زیادہ کے عرصے سے افغانوں کی مہمان نوازی کر رہاہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان حکومت یقنی بنائیں کہ انکا ملک کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہو افغانستان کے تارکین وطن دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کو یہ احساس ہونا چاہئیے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے لئے مشکلات نہ کھڑی کی جائے پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے روابط قائم کئے ہیں امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کر رہا ہوں کہ ہر وقت افغان مہاجرین کو سپورٹ کیا اور ہدایت دی کہ ان کو بھی زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کی جائے یہاں آنے کا مقصد یہی تھا کہ آپ کے مسائل سنو اور مہاجر کیمپ کا جائزہ لوں جتنے مسائل آپ نے بیان کئے ہیں اس کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی سرانان افغان مہاجر کیمپ کے قبائلی مشر ظاہر پشتون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران انجنئیر امیر مقام کمشنر افغان رفیوجیز کو سرانان مہاجر کیمپ اور سرخاب مہاجر کیمپ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان کڈوال سیاست سے لاتعلق ہیں افغان رفیوجیز پر سیاست نہ کیا جائے روزگار نہ ہونے کی وجہ سے افغان رفیوجیز ملک کے دیگر حصوں میں محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں افغان کڈوال کے ہزاروں بلاک کارڈز کو جاری کیا جائے افغان مہاجر کیمپ سرانان میں سالوں سے پینے کے پانی کا فقدان ہے پینے کی پانی فراہم کیا جائے اساتذہ کے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے پاکستان اور افغانستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں طورخم بارڈر اور چمن بارڈر پر اے سی سی اور پی او آر کارڈ ہولڈر کے آمدورفت کو یقینی بنایا جائے وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں صحت کے مسائل ہے میری کوشش ہے کہ مہاجر کیمپ میں ڈاکٹرز اور میڈیسن کے مسائل کو جلد حل کیا جائے پینے کہ صاف پانی کی فراہمی انسان کا بنیادی ضروریات میں اس ایک ہے اسکو بھی حل کیا جائیگا ۔ افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز بنانے کیلئے سہولیات دے رہے ہیں بلاک کارڈز کا جائزہ لے بلا وجہ بند کئے گئے کارڈز کو واپس بحال کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ یہاں بچوں کو تعلیم کیلئے بھی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے اور اساتذہ کو موجودہ حالات کے مطابق تنخواہیں دی جائیگی ۔ اور اسکے ساتھ ساتھ مہاجر کیمپوں میں گھرانوں کو سولر اور بیٹری کے لئے بھی یو این ایچ سی آر اور دیگر متعلقہ محکموں کو بتا دینگے کہ گرمیوں کے سیزن میں ہر گھر میں پنکھے کی ضرورت ہوتی ہے عوام کی سہولت کیلئے سولر فراہم کی جائیں انھوں نے کہا کہ پاکستان افغان طلباء کو مختلف یونیورسٹیوں کالجوں میں سکالرشپ پر سیٹیں دے رہی ہے ان سیٹوں پر پہلا حق افغان مہاجرین کے بچوں کا ہے اس سلسلے میں میں متعلقہ محکموں سے بات بھی کرونگا

Комментарии

Информация по комментариям в разработке