Ziyarat Ashura - Ali Fani | زیارت عاشورا علی فانی

Описание к видео Ziyarat Ashura - Ali Fani | زیارت عاشورا علی فانی

زیارت عاشورہ
صالح ابن عقبہ اور سیف ابن عمیرہ کا بیان ہے کہ علقمہ ابن محمد خضرمی نے کہا ہے کہ میں نے حضرت امام محمد باقرؑ سے عرض کی کہ مجھے ا یسی دعا تعلیم فرمائیں جسے میں دسویں محرم کے دن امام حسینؑ کی نزدیک سے زیارت کرتے وقت پڑھوں اور ایسی دعا بھی تعلیم فرمائیں کہ جو میں اس وقت پڑھوں جب نزدیک سے حضرت کی زیارت نہ کر سکوں اور میں دور کے شہروں اور اپنے گھر سے اشارے کیساتھ امام حسینؑ کو سلام پیش کروں۔ آپؑ نے فرمایا کہ اے عقلمہ! جب تم دو رکعت نماز ادا کر لو اور اس کے بعد سلام کیلئے حضرت کی طرف اشارہ کرو تو اشارہ کرتے وقت تکبیر کہنے کے بعد مندرجہ ذیل دعا پڑھو۔ کیونکہ جب تم یہ دعا پڑھو گے تو بے شک تم نے ان الفاظ میں دعا کی ہے کہ جن الفاظ میں وہ فرشتے دعا کرتے ہیں جو امام حسینؑ کی زیارت کرنے آتے ہیں۔ چنانچہ خدا تمہارے لیے دس لاکھ درجے لکھے گا اور تم اس شخص کی مانند ہو گے جو حضرت کے ہمراہ شہید ہوا ہو اور تم اس کے درجات میں حصہ دار بن جاؤ گے نیز تم ان افراد میں شمار کیے جاؤ گے جو امام حسینؑ کے ساتھ شہید ہوئے ہیں نیز تمہارے لیے ہر نبی و رسول اور امام مظلومؑ کے ہر اس زائر کا ثواب لکھا جائے گا جس نے اس دن سے کہ جب سے آپؑ شہید ہوئے ہیں آپکی زیارت کی ہو۔ آپؑ پر سلام ہواور آپؑ کے خاندان پر پس وہ زیارت عاشورہ یہ ہے۔
علقمہ کابیان ہے کہ امام محمد باقرؑ نے فرمایا: اگر ممکن ہو تو یہی زیارت ہر روز اپنے گھر میں بیٹھ کرپڑھے، اور اسے وہ سارے ثواب ملیں گے جن کا پہلے ذکر ہوا ہے۔ محمد ابن خالد طیالسی نے سیف ابن عمیر سے نقل کیا ہے کہ اس نے کہا: میں صفوان ابن مہران اور اپنے بعض ساتھیوں کے ہمراہ نجف اشرف کی طرف نکلا جب کہ امام جعفر صادق ؑ حیرہ سے مدینہ روانہ ہو چکے تھے وہاں جب ہم امیر المومنینؑ کی زیارت سے فارغ ہوئے تو صفوان نے اپنا رخ ابو عبد اللہ الحسینؑ کے روضہ مبارک کیطرف کیا اور کہنے لگے اس مقام یعنی امیر المومنینؑ کے سر اقدس کے قریب سے امام حسینؑ کی زیارت کرو۔ کیونکہ امام جعفر صادقؑ نے اسی جگہ سے اشارہ کرتے ہوئے حضرت کو سلام پیش کیا تھا جب کہ میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔ سیف کا کہنا ہے کہ صفوان نے وہی زیارت پڑھی جو علقمہ ابن محمد حضرمی نے امام محمد باقرؑ سے روز عاشورہ کے لیے روایت کی تھی چنانچہ اس نے امیر المومنینؑ کے سرہانے دو رکعت نماز اد اکی اور اس کے بعد حضرت سے وداع کیا۔

Our other videos:
Dua e Kumail
   • Dua e Kumail | دعائے کمیل  
Munajaat Immam Ali a s
   • Munajaat Immam Ali a s | مناجاتِ امام...  
Munajaat e Shabania
   • Munajaat e Shabania  
Quran Teaching
   • Quran Teaching Part No  1  
Nuktay | Lesson No 01
   • Nuktay | Lesson No  01  
Makharij | Lesson No 02
   • Makharij | Lesson No  02  
Aeraab ya Harkat | Lesson No 03
   • Aeraab ya Harkat | Lesson No  03  
Aeraab ya Harkat | Lesson No 04
   • Aeraab ya Harkat | Lesson No  04  
Aeraab ya Harkat (Lesson No 05) | Exercise حرکات یا اعراب
   • Aeraab ya Harkat (Lesson No  05) | Ex...  

#ziarat #ashura #imam #hussain #imamhussain #dua #islamic #karbala #karbalawale #karbalakabayan #karbalawale

Комментарии

Информация по комментариям в разработке