علامہ قمر الدین حفظہ اللہ شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کے قطر دورے کے موقع پر علمی مجالس کی جھلکیاں

Описание к видео علامہ قمر الدین حفظہ اللہ شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کے قطر دورے کے موقع پر علمی مجالس کی جھلکیاں

حضرت علامہ قمر الدین حفظہ اللہ ورعاہ استاذ و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند نے وزارت الأوقاف کے اہم اور فعال ادارے مرکز عبداللہ بن زید آل محمود الثقافي الإسلامي دوحه قطر کے زیر اہتمام 2019ع میں قطر کا دورہ کیا جسمیں حضرت نے کئیں ایک علمی اور اصلاحی بیان بہی فرمائیں۔

اسی طرح قطر کے سب سے بڑے علمی خانوادے کے چشم و چراغ إدارة الدعوة والإرشاد الديني کے مدیر سابق فضيلة الشيخ محمد بن محمود آل محمود سے انکے اوفس وزارة الأوقاف والشؤون الإسلامية میں حضرت علامہ قمرالدین شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کی ملاقات اور شیخ نے اوائل پڑھ کر حضرت سے اجازت حدیث بھی لی۔

رفقائےقطر گروپ کے معزز اراکین اور بطور خاص صدیق محترم علماء عصر کے چہیتے جناب مولانا شمس الرحمن صدیقی صاحب امام و خطیب دوحہ قطر نے حضرت علامہ کو قطر تشریف لانے کی دعوت دی تھی جس کو حضرت نے بہت ہی محبت سے قبول فرماکر ہم سب کو ممنون و مشکور فرمایا، پہر مولانا شمس الرحمن صدیقی صاحب نے ہی اوقاف کے زیر اہتمام تمام ہی امور کی ترتیبات کئیں جزاہ اللہ خیرا۔

اس موقع پر جناب مولانا محمد نعیم صاحب امام و خطیب دوحہ قطر کے گھر پر حضرت علامہ کا قیام رہا اور وہیں زیارات و ملاقات کا سلسلہ جاری رہا لوگوں نے حضرت سے استفادہ کیا۔

نیز اس موقع پر قطر میں مقیمین کثیر تعداد میں علماء و ائمہ عرب وعجم نے حضرت کا پرجوش استقبال کیا۔
اللہ حضرت کی عمر میں برکت عطاء فرمائے اور تمام خدمات کو قبول فرمائے۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке