Pir Gohar Nazir Mohra Sharif New Bayan 2023

Описание к видео Pir Gohar Nazir Mohra Sharif New Bayan 2023

Mohra Sharif Media Center
غوث زمان قطب دوراں شیر شاہ غازی حضرت الحاج پیر ہارون الرشید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا پہلی سالانہ محفلِ قرآن خوانی کا اجتماع 28 فروری 2023 کو دربار عالیہ موہڑہ شریف میں منعقد ہوا جس میں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی ہزاروں کی تعداد میں مریدین و خلفاء کرام نے شرکت کی۔ یہ اجتماع 27 فروری کو شروع ہوا، جس میں تلاوت قرآن پاک کی گئی اور اپنے اپنے گھروں سے پڑھ کرلایا ہوا قرآن مجید دربار شریف میں سجادہ نشین موہڑہ شریف کو پیش کیا گیا۔ جس کے بعد نعت و ذکر اذکار کا دور ہوا۔ اس محفل کے اختتام پر سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف غوث زمان قطب ارشاد پیر گوہر نظیر گوہرؔ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 8کروڑ قرآن پاک کی تلاوت کر کے اللہ تعالیٰ کے حضور حضرت پیر ہارون الرشید رحمۃُاللہ علیہ کی بلندی درجات کیلئے پیش کی گئے ہیں۔ حضرت پیر ہارون الرشید رحمۃ اللہ علیہ کا بلند مقام ہو۔ ماشاءاللہ دنیا میں کہیں بھی ایسی مثال نہیں ملتی کہ اتنی بڑی تعداد میں قرآن پاک کی تلاوت کی گئی ہو اور کسی کے ایصال ثواب کے لیے اللہ تعالی کے حضور پیش کیا گیا ہو۔ اللہ تعالیٰ موہڑہ شریف کو تا قیامت سلامت رکھے اور مریدین کو قرآن کی تلاوت اور اللہ کے حضور پیش کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔ آخر میں تمام مریدین سے گزارش ہے کہ موہڑہ شریف میڈیا سنٹر کی اس کاوش کو لائیک اور شئیر کریں تاکہ ہماری حوصلہ افزائی ہو اور ہم دربار شریف کی ایسی مزید وڈیوز آپ کے سامنے پیش کرتے رہیں۔ درج ذیل لنکس پر کلک کر کے بھی شکریہ آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں
   / mohrasharifmurree  
www.facebook.com/DarbarMohraSharif
www.twitter.com/MohraSharif
www.tiktok.com/mohra.sharif

Комментарии

Информация по комментариям в разработке