Maulana badrudduja razvi misbahi

Описание к видео Maulana badrudduja razvi misbahi

( زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف کی اپیل)
ترکی" شام" لبنان کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنا اور خانماں
برباد لوگوں کی باز آباد کاری میں دامے درمے قدمے سخنےحصہ لینا یہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اللہ فرماتا ہے وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُون(الحج- 77 ) تم بھلائ کرو تاکہ فلاح پاو- اور فرمان رسالت صلی اللہ علیہ و سلم ہے 'المسلم اخو المسلم لاَ يَظْلِمُ الْمُسْلِمُ وَلاَ يُسْلِمُهُ؛ من کان فی حاجة اخیہ کان اللہ فی حاجتہ؛ و من فرج عن مسلم کربة فرج اللہ عنہ بھا کربة من کرب یوم القیامة: (صحیح مسلم کتاب البر و الصلة باب تحریم الظلم )مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر زیادتی کرتا ہے نہ اسے بے یارو مدد گار چھورتا ہے جو اپنے مسلمان بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری فرماتا ہے اور جو کسی مسلمان سے کوئی مصیبت دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے کوئی بڑی مصیبت دور فرما دیگا
رضا اکیڈمی ممبئ نے زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف کی تحریک چلای ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ہمارے صدیقی مشن خیرآباد کے حوصلہ مند نوجوانوں نے بھی رضا اکیڈمی کے کام میں ہاتھ بٹانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لئے ایک اپیل جاری کی ہے میں خیرآباد اور قرب و جوار کے مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عند اللہ ماجور ہوں اور پورے ملک کے ائمہ مساجد؛ علماء خطباء اور پیران عظام سے گزارش کرتا ہوں کی وہ اپنی اپنی سطح سے اپنے بھرپور اثر و رسوخ اور تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے برادر ملک کے زلزلہ زدگان کے غم میں ہاتھ بٹائیں-اور ان کا سہارا بنیں

Комментарии

Информация по комментариям в разработке