Adad Saat Aur Durood e Ibrahimi Episode 54 By Muhammad Tanveer Iqbal Durood Encyclopedia

Описание к видео Adad Saat Aur Durood e Ibrahimi Episode 54 By Muhammad Tanveer Iqbal Durood Encyclopedia

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
درودشریف کے اس مبارک سفر میں جن مخلصین تک ہماری درودشریف کے موضوع پر اگر کوئی تحریر ویڈیو کتاب پہنچی ہے تو ان سب مخلصین کو مخاطب کرکے عرض کر رہا ہوں کہ درودشریف کے اس مبارک سفر میں آپ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔
ہمارے ساتھ جو لوگ درود شریف کے سفر میں ہیں وہ اپنے مشاہدات ہمیں ضرور بھیجیں اور مشاہدات بھیجنے کی ترتیب یہ ہوگی کہ اپ اپنے مشاہدات تفصیل سے بھیجیں کہ آپ نے درود شریف کا سفر کب شروع کیا ؟
کیا کسی دوست کسی رشتہ دار کسی ویڈیو کے ذریعے آپ تک درود شریف کا پیغام پہنچا؟
آپ کے اندر درود شریف پڑھنے کا شوق پیدا ہوا تو کتنا عرصہ پہلے کا واقعہ ہے۔کتنے سال پہلے کتنے مہینے پہلے آپ نے درود شریف پڑھنا شروع کیا؟
آپ کو درود شریف پڑھنے کے بعد جو مشاہدات ہوئے جو واقعات اپ کے ساتھ پیش آئے اور جو آپ کو دلی مسرت سکون عزت عافیت برکت ملی۔ وہ سارے واقعات مشاہدات تفصیل سے ترتیب سے مجھے میرے نمبر پر وائس کر دیں میرے نمبر پرلکھ کر یا آواز ریکارڈ کرکے بھیج دیں ۔میرا واٹس ایپ نمبر موجود ہے اس پر آپ اپنے مشاہدات ضرور بھیجیں۔آپ درود شریف کا کون سا صیغہ پڑھتے ہیں ؟
کیا آپ درودابراہیمی پڑھتے ہیں؟
درود خضری پڑھتے ہیں ؟
کیا آپ درود تاج پڑھتے ہیں؟
آپ کے ورد میں جو بھی درودشریف ہے وہ لکھ کر بھیجیں اور روزانہ جتنی تعداد میں پڑھتے ہیں وہ بھی ہمیں ضرور لکھ کر بھیجیں۔ اس درودشریف کی تعداد کتنی ہے؟
کتنے عرصے سے آپ درودشریف پڑھ رہے ہیں؟
یہ سب آپ نے ہمیں تفصیل سے بتانا ہے۔ اگر آپ اپنا نام صیغہ راز میں رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کا نام نہیں بتایا جائے گا اور اگر آپ اپنا نام بتانا چاہتے ہیں تو ہم آپ کا نام آپ کے مشاہدے کے ساتھ لوگوں کے سامنے شیئر کر دیں گے۔
آپ کی ترغیب سے یا اپ اپ کی مشاہدے سے اگر ایک فرد بھی درود شریف پڑھنے پر لگ گیا تو اس سے مراد ایک فتمرد شمار نہیں ہوگا بلکہ ایک فرد کے پیچھے پورا فیملی سسٹم موجود ہوتا ہے۔اس فرد کے پیچھے پورا خاندان ہوتا ہے سوچیں آپ کی ترغیب سے اگر پورے خاندان کے اندر آپ کی وجہ سے درود شریف کا سلسلہ چل پڑے اور قیامت تک انے والی اس فرد کی جو نسلیں درود شریف پڑھیں گی اس کا اجر آپ کو آپ کی نسلوں کو ملتا رہے گا تو کوشش کریں کہ مشاہدات تفصیل کے ساتھ اور وضاحت کے ساتھ مجھے لکھ کر بھیجیں یا آپ اپنی اواز میرے ریکارڈ کرکے ضرور بھیجیں۔ میں آپ کے مشاہدے کو تحریری شکل میں خوبصورت انداز میں لوگوں کے سامنے ان شاءاللہ خوبصورت انداز میں پیش کروں گا ۔ میرے اس درودشریف کے مشن میں میرا ساتھ دیں۔مجھے آپ کے مشاہدات کا انتظار رہے گا جزاکم اللہ خیرا ۔
محمد تنویراقبال
واٹس ایپ نمبر 03335461808

Комментарии

Информация по комментариям в разработке