#ursh

Описание к видео #ursh

باسمہ تعالی


قصیدہ ببارگاہ صوفیِ ذیشان حبیب الرحمان حضرت صوفی محمد جان صدیقی کرمانی رضی اللہ تعالی عنہ





بصد نیاز یہ بزم نبی سجائی ہے
تمہارے قل کی گھڑی آج پھر سے آئی ہے


ہر ایک سمت گھٹا رحمتوں کی چھائی ہے
تمہارے عرس مقدس کی رت جو آئی ہے


امام ولیوں کے مولاۓ کائنات ہو ئے
جنہیں رسول نے اپنی زباں چسائی ہے


حسن حسین ہیں شبان خلد کے افسر
یہ بات سرور کونین نے بتائی ہے


تمہارے ساتھ گئی اس دیار کی برکت
خوشا کہ آج وہ برکت بھی لوٹ آئی ہے


ملا ہے آپ کے پیکر میں جانشیں ان کو
نگاہ حضرت کامل نے جب اٹھائی ہے


بذات خود مری نصرت کو آگئے صوفی
مصیبتوں میں صدا میں نےجو لگائی ہے


ستم کی تیغ چلانے لگا ہے پھر ظالم
مدد کو آؤ شہا ! آپ کی دہائی ہے


مداوا ہوگئی وہ درد لادوا کا مرے
ذرا سی خاک ترے در سے جو اٹھائی ہے


ملا ہے حضرت اظہار کا ہمیں دامن
انہیں سے آپ کے دربار تک رسائی ہے


امیر شہر سے عادل کیا غرض ہو جب
تمہارے در کی میسر اسے گدائی ہے



پیش کش : محمد عادل شمیم محمد آبادی
کلثوم منزل مہرو پور محمد آباد گوہنہ
۹ صفر المظر ؁۱۴۴۶ھ بروز جمعرات

Комментарии

Информация по комментариям в разработке