4 Years Citrus Orchard Bumper Yield

Описание к видео 4 Years Citrus Orchard Bumper Yield

ریتلی اور ناہموار زمین پر ڈرپ اریگیشن سسٹم پر ہمارے کاشتکار کی کہانی:
فضل فارم مظفر گڑھ میں غیر آباد ریتلی اور ناہموار زمین پر فروری 2020 میں 61 ایکڑ پرکینو کا باغ ڈرپ اریگیشن سسٹم پر لگایا گیا اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 268 رکھی گئی۔ جس کی عمر فروری 2024 میں چار سال ہو ئی۔ اس سال تمام پودوں نے بھر پور پھل لیا اور فارمر نے باغ ٹھیکیدار کو بیچا گیا ۔
جعفر ایگرو سروسز کی ایگرانومی اور ٹیکنیکل ٹیمیں پہلے دن سے فارم ٹیم کے ساتھ اس باغ کی کامیابی کیلئے کوشاں رہی فارم ٹیم کی شب و روز محنت سے کامیابی یقینی ہوئی۔
جعفر ایگرو سروسز اور فارم ٹیم نے باغ کا معائنہ کیا اور اگلے سال کےلئے کھاد کا پلان،پودوں کی کانٹ چھانٹ پلانٹ پروٹیکشن اور منیجمنٹ کیلنڈر وضع کیا۔
موجودہ تفصیل درج ذیل ہے:
1- اوسط پھلوں کی تعداد فی پودا: 450
2- ایک کلو میں پھلوں کی تعداد 7
3- فی پودا پھل کلوگرام: 450/7=64 کلوگرام
4- ایک ایکڑ میں موجودہ پودوں کی تعداد: 260
5- ایک ایکڑ میں کل پھل: 16640 کلو گرام
6- ایک ایکڑ میں پھل کل من: 416 من
7- من کا ریٹ کم از کم: 1500
8- ایک ایکڑ سے کل آمدن: 624٫000
9- ایک ایکڑ پر کل خرچہ کھاد، سپرے اور منیجمنٹ: 150,000
10- پھل توڑائی + ٹرانسپورٹیشن وغیرہ وغیرہ: 100٫000
11- کل خرچہ فی ایکڑ تقریباً: 250٫000
12- ناہموار اور ریتلی زمین سے منافع فی ایکڑ: 374٫000
نوٹ: ہمارے فارمر ز کو اینڈ کنزیومر تک جانا چائیے اور باغات کو اپنی ٹیمیں بنا کر خود سیل کریں
شکریہ
محمد عرفان نواز
منیجر ایگرانومی ٹیم
ہائی ایفیشینسی اریگیشن سسٹمز
جعفر ایگرو سروسز پرائیوٹ لیمٹڈ

Комментарии

Информация по комментариям в разработке