KHUTOOT E GHALIB - Banaam Munshi Hargopal Tafta - Urdu Adab - LEHJA [Urdu Literature Channel]

Описание к видео KHUTOOT E GHALIB - Banaam Munshi Hargopal Tafta - Urdu Adab - LEHJA [Urdu Literature Channel]

KHUTOOT E GHALIB - Banaam Munshi Hargopal Tafta - Urdu Adab - LEHJA [Urdu Literature Channel]

LETTERS OF MIRZA GHALIB

Urdu Prose of Mirza Asadullah Khan Ghalib
Urdu Letter (Khat): Banaam Munshi Hargopal Tafta
Recitation: Raheel Farooq

#UrduLiterature #Ghalib #Adab

خطوطِ غالبؔ

مرزا غالبؔ کے خطوط اردو ادب میں ایک امتیازی حیثیت رکھتے ہیں۔ مرزا نے مکتوب نگاری کی روایت سے انحراف کرتے ہوئے اپنے خطوط کو روبرو مکالمے کی صورت بخشی۔ ان کے اردو مکاتیب کو اردو نثر کے اولین اور رنگین ترین نقوش میں شمار کیا جاتا ہے۔

خط بنام منشی ہرگوپال تفتہؔ

آواز و پیشکش: راحیلؔ فاروق

مکمل خط (مکتوب):

بھائی!

تم سچ کہتے ہو کہ بہت مسودے اصلاح کے واسطے فراہم ہوئے ہیں مگر یہ نہ سمجھنا کہ تمھارے ہی قصائد پڑے ہیں۔ نواب صاحب کی غزلیں بھی اسی طرح دھری ہوئی ہیں۔ برسات کا حال تمھیں بھی معلوم ہے اور یہ بھی تم جانتے ہو کہ میرا مکان گھرکا نہیں ہے۔ کرائے کی حویلی میں رہتا ہوں۔ جولائی سے مینہ شروع ہوا۔ شہر میں سیکڑوں مکان گرے اور مینہ کی نئی صورت۔ دن رات میں دوچار بار برسے اور ہر بار اس زور سے کہ ندی نالے بہہ نکلیں۔ بالا خانے کا جو دالان میرے اٹھنے بیٹھنے سونے جاگنے جینے مرنے کا محل ہے اگرچہ گرا نہیں لیکن چھت چھلنی ہو گئی۔ کہیں لگن کہیں چلمچی کہیں اگالدان رکھ دیا۔ قلمدان کتابیں اٹھا کر توشے خانے کی کوٹھڑی میں رکھ دیے۔ مالک مرمت کی طرف متوجہ نہیں۔ کشتئ نوح میں تین مہینے رہنے کا اتفاق ہوا۔ اب نجات ہوئی ہے۔ نواب صاحب کی غزلیں اور تمھارے قصائد دیکھے جائیں گے۔

میر بادشاہ میرے پاس آئے تھے۔ تمھاری خیر و عافیت ان سے معلوم ہوئی تھی۔ میر قاسم علی صاحب مجھ سے نہیں ملے۔ پرسوں سے نواب مصطفے ٰ خاں صاحب یہاں آئے ہوئے ہیں۔ ایک ملاقات ان سے ہوئی ہے۔ ابھی یہیں رہیں گے۔ بیمار ہیں۔ احسن اللہ خاں معالج ہیں۔ فصد ہو چکی ہے۔ جونکیں لگ چکی ہیں۔ اب مسہل کی فکر ہے۔ سوا اس کے سب طرح کی خیر و عافیت ہے۔ میں ناتواں بہت ہو گیا ہوں گویا صاحبِ فراش ہوں۔ کوئی شخص نیا تکلف کی ملاقات کا آ جائے تو اٹھ بیٹھتا ہوں ورنہ پڑا رہتا ہوں۔ لیٹے لیٹے خط لکھتا ہوں۔ لیٹے لیٹے مسودات دیکھتا ہوں۔ اللہ اللہ ۔

غالبؔ

LEHJA - A CLASSIC URDU POETRY CHANNEL

Lehja (لہجہ) is an Urdu literary (adabi) channel on YouTube. We present recitations of the masterpieces of Urdu poetry. Shayari of Asatiza (the greatest poets of Urdu) in the voice of Raheel Farooq with classic background music is an experience people of taste can have nowhere else. SUBSCRIBE NOW!    / recitation  

WEBSITE: https://recitation.net

FOLLOW US ON SOCIAL MEDIA

Facebook:   / urdurecitation  
Twitter:   / urdurecitation  
Instagram:   / urdurecitation  
TikTok:   / urdurecitation  
SoundCloud:   / urdurecitation  
Pinterest:   / urdurecitation  
Reddit:   / urdurecitation  
Tumblr: https://poetryrecording.com

SUPPORT US

Patronize:   / urdu  

BUSINESS QUERIES

Visit Urdu Business Services (our commercial Urdu language solutions - official website linked below) for professional voice over, translation and copywriting services:

https://urdu.biz

Thank you!

Комментарии

Информация по комментариям в разработке