اے احبار و رحبان! ||کتاب اللہ کا حق ادا کرو اور رعایہ کے حال پر کچھ ترس کرو||

Описание к видео اے احبار و رحبان! ||کتاب اللہ کا حق ادا کرو اور رعایہ کے حال پر کچھ ترس کرو||

نبی ﷺ کا فرمان کتنا واضح ہے کہ کسی فرقے سے قطعاً کوئی تعلق نہ رکھا جائے، چاہے دنیا چھوڑ دینے پر کھانے پینے کو کچھ نہ ملے اور زندہ رہنے کے لئے درختوں کی جڑیں چبانی پڑیں لیکن کسی فرقے سے کوئی تعلق نہ رکھا جائے۔نبی ﷺ نے فرمایا :
لَتَتَّبِعُنَّ سَنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِکُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّی لَوْ دَخَلُوا فِي جُحْرِ ضَبٍّ لَاتَّبَعْتُمُوهُمْ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ آلْيَهُودَ وَالنَّصَارَی قَالَ فَمَنْ
( بخاری ، کتاب الاحادیث الانبیاء ، بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ )
’’تم ضرور سابقہ لوگوں کی پیروی کرو گے بالشت بالشت اور ہاتھ ہاتھ چلیں گے یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے سوارخ میں داخل ہوئے تو بھی تم ان کی پیروی کرو گے ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول یہود و نصاری (کے طریقے پر) ؟ آپ نے فرمایا اور کون ‘‘۔
افترقت اليهود على إحدى أو ثنتين وسبعين فرقة، وتفرقت النصارى على إحدى أو ثنتين وسبعين فرقة، وتفترق أمتي على ثلاث وسبعين فرقة
( سنن ابی داؤد، کتاب السنۃ ، باب شرح السنة ۔ ۔ روایت حسن / صحیح )
’’ یہود متفرق ہوگئے بہتر فرقوں میں، عیسائی تقسیم ہوگئے بہتر فرقوں میں اور میری امت تقسیم ہو جائے گی تہتر فرقوں میں ‘‘۔
ألا إن من قبلكم من أهل الكتاب افترقوا على ثنتين وسبعين ملة، وإن هذه الملة ستفترق على ثلاث وسبعين: ثنتان وسبعون في النار، وواحدة في الجنة، وهي الجماعة
( سنن ابی داؤد، کتاب السنۃ ، باب شرح السنة ۔ ۔ روایت حسن )
’’کہ تم سے پہلے جو لوگ تھے اہل کتاب میں سے وہ بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے تھے اور بیشک یہ امت عنقریب 73 فرقوں میں منتشر ہوجائے گی ان میں سے 72 آگ میں داخل ہوں گے اور ایک جنت میں جائے گا اور وہ ( فرقہ ) جماعت کا ہوگا‘‘۔
اسی بات سے اللہ تعالیٰ نے سورہ الروم میں منع فرمایا : وَلَا تَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ’’ نہ ہو جاو مشرکوں میں سے‘‘ ، مِنَ ٱلَّذِينَ فَرَّقُواْ دِينَهُمۡ وَكَانُواْ شِيَعٗاۖ’’ ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین میں فرقے بنا لئے اور گروہوں میں تقسیم ہو گئے‘‘۔ یعنی یہ وہی کام مشرکانہ کام ہے جو یہود و نصاریٰ نے کیا تھا سو اب جو اس طرز عمل کو اپنائے گا وہ بھی مشرکوں میں سے ہو جائے گا۔حدیث میں یہی بتایا گیا کہ یہ سارے جہنمی ہیں سوائے ایک کے، وہ ایک کون ہے فرمایا ؒ ’’ الجماعۃ ‘‘، یعنی مسلمین کی جماعت جیسا کہ نبیﷺ نے حکم فرمایا کہ مسلمین کی جماعت اور اس کے امام سے وابستہ ہوجاو۔
-------------------------------
#Paigham_e_Haq #islamicbayan #ibnetalib #صوت_المسلم
#دعویدار #اسلام #کے #پیروکار #یہود #و #نصاری #کے

Комментарии

Информация по комментариям в разработке