"Taqaat aur Samaaj" with Dr. Qasim Yaqoob

Описание к видео "Taqaat aur Samaaj" with Dr. Qasim Yaqoob

طاقت ور کسی کو نقصان ہی کیوں پہنچاتا ہے؟ طاقت ور اگر سب کچھ کر سکتا ہے تو فائدہ بھی تو پہنچا سکتا ہے؟ پاکستانی سماج میں طاقت کسی پر مثبت اثر انداز ہونے والی قدر کیوں نہیں ہے؟ سماجی سرگرمی میں کمزور اور طاقت ور کے روایتی تصور کو واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے مگر ڈاکٹر قاسم یعقوب کی گفتگو میں ایک فرق ہوگا کہ یہاں طاقت اور کمزور کی ان گم شدہ شکلوں کو پہچاننے کی کوشش کی جائے گی جو طاقت ور میں کمزوری اور کمزور میں طاقت وری کی شکل میں موجود ہوتی ہے۔

ڈاکٹر قاسم یعقوب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں استاد ہیں۔ ادبی نقاد اور مدیر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی سماجی اور ادبی تنقید پر 5 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ آپ کا پی ایچ ڈی کا مقالہ بھی تنقیدی تھیوری پر ہے۔ حال ہی میں ان کی تازہ کتاب “تنقیدی سیاق اور نئے سوال ” شائع ہوئی ہے۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке