بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج سڑکوں پر

Описание к видео بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج سڑکوں پر

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدت کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر فوج موجود ہے۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق طلبہ کے احتجاج کے دوران جھڑپوں اور مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں جمعرات سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں جب کہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے شیخ حسینہ کی حکومت نے ملک بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

بنگلہ دیش میں طلبہ بنیادی طور پر سرکاری ملازمتوں میں ان خاندانوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مختص 30 فی صد کوٹے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جنہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کی پاکستان سے آزادی کی لڑائی میں حصہ لیا تھا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ اس سسٹم کے خاتمے اور میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں دینے کے نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣

#VOAUrdu #Bangladesh #trendingreels #videos #protest

Комментарии

Информация по комментариям в разработке