Funfair 2020 at Sifter International School Islamabad

Описание к видео Funfair 2020 at Sifter International School Islamabad

سالانہ فن فیئر 2020،سفٹر انٹرنیشنل سکول اسلام آباد میں منعقد ہوا.
جس میں علاقے کے سیاسی، سماجی اور دانشور حضرات نے شرکت کی.
طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی شرکت کی.
فن فیئر میں نامور PTV کے اداکاروں نے اپنے مختلف ڈراموں کے ذریعے بچوں میں علم کی اہمیت، پانی کی قدر اور علم روشنی ہے جیسے موضوعات کو پیش کیا.
سفٹر انٹرنیشنل سکول کے طالبہ و طالبات نے بہت شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے WELCOME کیا.
جس کے بعد مزید پرفارمنسس کا سلسلہ جاری رہا جن میں چند ایک اسلام و علیکم، میں فوجی پاکستان دا، اور ثقافتی ایکٹ شامل ہیں.
فن فیئر میں بچوں نے فیس پینٹنگ بھی کروائی.
فن فیئر میں مختلف سٹالز بھی لگائے گئے تھے جن میں کھانے پینے کی اشیاء، بچوں کے کھلونے، مہندی سٹالز اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر سٹالز بھی لگائے گئے.فن فیئر کے اختتام پر بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے ساتھ میجک ٹریکس کی گئیں.

Комментарии

Информация по комментариям в разработке