Noon meem rashid| نون میم راشد|ن م راشد| noon meem rashid ki nazam nagari

Описание к видео Noon meem rashid| نون میم راشد|ن م راشد| noon meem rashid ki nazam nagari

اُردو شاعری کی صنف نظم نگاری میں کوئی قصہ، کوئی واقعہ، کوئی تجربہ یا کوئی خیال تسلسل کیساتھ پیش کیا جاتا ہے،کیونکہ نظم کے معنی ہی پرونے اور یکجا کرنے کے ہیں۔
نظیر اکبر الہ آبادی ہمارے پہلے بڑے نظم نگار ہیں لیکن نظم نگاری کی تحریک حالی کے زمانے میں انہی بزرگوں کی کوششوں سے شروع ہوئی۔ ’’ اُردو شاعری کا تنقیدی مطالعہ ‘‘ اس کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر سنبل نگار لکھتی ہے کہ ’’ اُردو نظم جب اقبال تک پہنچتے پہنچتے نظم کا رنگ روپ خاصا بدل گیا تھا، اقبال کے بعد یہ تبدیلیاں جاری رہی۔ شرر نے بے قافیہ نظم لکھی۔
عظمت اللہ خاں نے ہندی پنگل سے فائدہ اُٹھایا اور گیت نما نظمیں لکھی۔ اختر شیرانی نے سانیٹ کے انداز پر نظمیں لکھی۔ ان شاعروں نے اُردو نظم کی دیرینہ روایات کے دائرے میں رہتے ہوئے نئے تجربات کیے جس سے نظم کا دامن وسیع ہوا اور اس کے اسالیب میں تنوع پیدا ہوا لیکن راشد کی نظمیں بڑی ہنگامہ خیز اور انقلاب آفریں ثابت ہوئیں۔‘‘

Комментарии

Информация по комментариям в разработке