Free Cancer Treatment / Gambat Institute of Medical Sciences in Sindh / GIMS / Free Cancer Hospital

Описание к видео Free Cancer Treatment / Gambat Institute of Medical Sciences in Sindh / GIMS / Free Cancer Hospital

#sindhtalenttv #gims #GambatInstituteOfMedicalSciences
#gambat #khairpurmirs #MedicaltTeatment
نوشہروفیروز:(رپورٹ نعمان چنہ)
حکومت سندھ جدید آلات سے لیس اسپتالوں کے ذریعے غریبوں کو عالمی طرز کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کی مثال ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں قئم "گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس" ہے۔ جہاں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے آنے والے مریضوں کو دل، جگر، گردوں، کارنیا اور بون میرو جیسے مہنگے ترین علاج کی جدید سہولیات مفت فراہم کرنے کے ساتھ کینسر کے جملہ اقسام کا ایڈوانس طبی آلات سے مفت علاج کیا جارہاہے۔
گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے شعبہ نیوکلیئر میڈیسن اینڈ کینسر کیئر ریسرچ سینٹر میں انسٹال کی گئی ایڈوانس مشینری میں انٹرا آپریٹو ریڈیوتھراپی، پیٹ سی ٹی اسکین، سائکلوٹران، میموگرافی، گامانائیف، ودیگر جدید طبی آلات سے کم آمدنی والے افراد کے لئے دنیا کے مہنگے علاج کی مفت کی سہولیات فراہم ہورہی ہیں۔ جہاں روزانا کی بنیاد پر کینسر کے 50 مریضوں کو میڈیکل کے ان جدید سائنسی آلات کے سسٹم کے مختلف مراحل سے گذار کر علاج کا کمپیوٹرزائزڈ حتمی پلان تیار کیاجاتاہے۔ جدید مشینری کے مختلف الات کا تعارف کراتے ہوئے شعبہ کینسر کے انچاج ڈاکٹر سراج عباسی بتارہے ہیں کہ۔۔۔۔
انٹرویو انچارج شعبہ کینسر ڈآکٹر سراج عباسی
کینسر کے علاج کے لئے میڈیکل سائنس کے یہ جدید آلات کراچی اور لاہور کے درمیان صوبہ سندھ کی شہر گمبٹ میں انسٹال کئے جانے سے کینسر کے مریض خصوصن کم آمدنی والے غریب افراد کینسر کے مہنگے علاج کی مفت فراہمی پر ادارے کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دے رہے ہیں۔
انٹرویوز: مختلف علائقوں سے آئے ہوئے مریض
دنیا کی جدید اسپتالوں کی طرز پر قائم "گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس" کی بین الااقوامی مقبولیت ادارے کی مئنیجمنٹ کی کوششوں سے ممکن ہونے کے ساتھ آج کینسر کے مریضوں میں صحت مند زندگی کی امید پئدا کردی ہے۔
انٹرویو ڈائریکٹر گمس
کئپٹن رٹائرڈ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی
ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہے جسے خلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے سرانجام دیاجائے تو معالج مسیحائی کردار بن جاتاہے نعمان چنہ نوشہروفیروز

Комментарии

Информация по комментариям в разработке