Abtar Thi Fiza | New Studio Rabiul Awwal Milad Naat | Allama Hafiz Bilal Qadri | Islam Se Pehle Baad

Описание к видео Abtar Thi Fiza | New Studio Rabiul Awwal Milad Naat | Allama Hafiz Bilal Qadri | Islam Se Pehle Baad

Abtar Thi Fiza - New Studio Naat - Rabiul Awwal Meelad - Allama Hafiz Bilal Qadri Sahab
Huzoor Pak Se Pehle Ka Zamana Aur Islam Ke Zuhoor Ke Baad Ke Halaat

Lyrics

سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے پہلے کے حالات

ابتر تھی فضا تیرگیٔ ِ جہل تھی چھائی
ناواقف ِ اسرار ِ محبت تھی خدائی

ہر ذہن میں وہ بغض و عداوت کا دھواں تھا
جاری تھی ہمہ وقت قبیلوں میں لڑائی
وہ رات کے پردے میں ٹہلتے ہوئے انجم
دشمن نظر آتا جہاں بھائی کا بھائی
دھبے تھے کدورت کے ہر آئینۂ دل پر
دشوار نظر آتی تھی باطن کی صفائی
دختر کو دبا آتے تھے زندہ ہی زمیں میں
نادان سمجھتے تھے برائی کو بھلائی
انسان بِکا کرتا تھا انسان کے ہاتھوں
تھی گردن ِ مفلس پہ رواں تیغ ِ طلائی
زیبائش ِ محفل تھے کھنکتے ہوئے ساغر
رقصاں تھا سر ِ راہ ِ طرب حسن ِ وفائی
محفوظ نہ تھی عِفّت و عصمت کسی صورت
تھا جام بکف بزم میں ہر دست ِ حنائی

انسان کا انسان لہو چوس رہا تھا
کہتے ہیں جسے سود وہ تھی اُن کی کمائی
یوں دل میں بسے رہتے تھے افعال ِ قبیحہ
جیسے کسی تالاب کے پانی پہ ہو کائی
جیسے کسی تالاب کے پانی پہ ہو کائی
جیسے کسی تالاب کے پانی پہ ہو کائی
وہ اپنا مددگار سمجھتے تھے بتوں کو
انسان کے ذہنوں پہ تھی پتھر کی خدائی
عُزّیٰ تھا خداوند کہیں لات و حبل تھا
تھے اُن کی نگاہوں میں یہی اُن کے روائی
ناواقف ِ آداب ِ تمدّن تھا ہر اِک دل
جائز تھی اُنہیں لُوٹ ، جُوا ، سُود ، گدائی
لایا جو کوئی قافلہ اسباب ِ تجارت
سب ٹوٹ پڑے اُس پہ لٹیروں کی بنائی
وہ جبر کے نغموں سے فضا گونج رہی تھی
مظلوم کی آواز نہ دیتی تھی سُنائی
اس طرح جکڑ رکھا تھا زنجیر ِ ستم نے
مشکل تھی در ِعدل پہ انساں کی رسائی
دیتے تھے عجب طرح غلاموں کو اذیّت
حق بات کوئی کہہ دے تو مرتا تھا بِنائی
تھا فخر رعونت پہ اُنہیں ناز بدی پر
بگڑی جو کہیں بات تو تلوار اُٹھائی

خود اپنی ہی تعریف میں پڑھتے تھے قصیدے
کرتے تھے بڑے فخر سے خود اپنی بڑائی
گفتار میں تلخی تھی تو لہجے میں تکبّر
آخر یہ رَو ِش اُن کی مشیّت کو نہ بھائی

سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے کے بعد

وما ارسلناک الا رحمۃ للعالمین
سرکار مرحبا سرکار مرحبا
سرکار مرحبا سرکار مرحبا
اے شہہِ ذوالکرم ہو سلام آپ پر
ہادی محترم ہو سلام آپ پر
مالک بحر و بر ہو سلام آپ پر
فخر جن و بشر ہو سلام آپ پر
شام سے تا سحر ہو سلام آپ پر
ہر گھڑی ہر پہر ہو سلام آپ پر
این عملی بلی
تاابد عمر پهر ہو سلام آپ پر
خاتم الانبیاء ہو سلام آپ پر
یا رسول خدا ہو سلام آپ پر
ہو سلام آپ پر ہو سلام آپ پر
ہو سلام آپ پر ہو سلام آپ پر
صَلِّ عَلیٰ نبینا صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ
صَلِّ عَلیٰ شفیعنا صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ
سرکار مرحبا

اُبھرا اُفق ِ ذہن پہ اِک مطلع ِ دلکش
رخشندہ و تابندہ و پُرنور ضیائی
بدلی وہ فضا رحمت ِ حق جوش میں آئی
ظلمت میں کِرن پھوٹی پۓ راہ نمائی
منسوب ہوا نام ِ محمد*سے وہی نور
تنویر ِ ہدایت متشکّر نظر آئی
چمکادیا دنیا کو اِسی نور* ِ مُبیں نے
چھائی ہوئی سب تیرگیٔ جہل مٹائی
چہروں سے برسنے لگے انوار یقیں کے
ایمان سے ہونے لگی قلبوں کی صفائی
بندوں کو خبردار کیا عظمت ِ رب سے
گردن ستم و جور سے انساں کی چُھڑائی
وہ* جس نے یتیموں کو کلیجے سے لگایا
دی جس* نے غلاموں کو غلامی سے رہائی
دی جس* نے غلاموں کو غلامی سے رہائی
بندوں کو جُھکایا در ِ معبود پہ جس* نے
وہ* راہ نما جس نے رہ ِ راست دکھائی
انسانوں کو افلاک کا خوگر کیا جس* نے
وہ حُسن جو عُریاں تھا کیا اُس کو ر ِدائی
وہ* جس نے اُجڑتی ہوئی دنیا کو سنوارا
وہ* جس نے بگڑتی ہوئی تقدیر بنائی
انسان کو آداب تمدّن کے سکھائے
کس طرح جیا کرتے ہیں یہ بات بتائی
اِس شان سے پیغام ِ اُخوّت دیا جس*نے
انصار و مہاجر نظر آنے لگے بھائی
تبدیل کئیے ذہن بُرائی کی طرف سے
نفرت رہی باقی ، نہ عداوت ، نہ لڑائی
وہ ہادیٔ کُل* ، ختم ِ رُسُل*، شافع ِمحشر*
حاصل جسے* تاعرش ِ معلّیٰ ہے رسائی
وہ* صاحب* ِ الطاف و عطا ، بانیٔ* اِکرام
شرمندہ ٔ احسان ِ کرم جس کی خدائی
وہ* جس کا ہر اِک قول ہے گنجینۂ حکمت
وہ*جس کی ہر اِک بات میں پوشیدہ بھلائی
وہ*جس کو کہیں سیّد و محمود و مبشّر
وہ*پیکر ِ عظمت کہ جسے زیب بڑائی
یٰسیں* بھی ہو ، طٰہٰ* بھی ہو ، صادق* بھی ، امیں* بھی
حیران ہوں کیا اُس*کی کروں مدح سرائی
کرتا ہوں فدا ختم قصیدے کو دعا پر
اللہ در ِ سروَر* ِ دیں تک ہو رسائی

Audio :
http://www.mediafire.com/file/t9040zz...

This Wonderful Kalam Recited By One of the Best Famous Naat Khuwan Hazrat Allama Hafiz Bilal Qadri Sahab Noor Masjid Waley (Khateeb Ismail Giga Masjid, Jamshed Road & Bukhari Masjid Kharadar Karachi

Subscribe For More Latest Videos. Enjoy & Stay Connected With us.
Please Leave a Like If You Enjoyed & Tell Me What You Think In The Comments! Thanks.
Keep Visiting My This Channel Others Videos

Allama Hafiz Bilal Qadri Official Contact # :
+923212704070

Please Watch & Share This Video.

Facebook Activities/Pics/Videos:
www.facebook.com/AllamaHafizBilal

For Whatsapp Group Join
Bulbul e Madina :
Iqbal Yousuf +92-333-2433521

Telegram :
https://telegram.me/allamahafizbilalq...

Youtube Videos :
   / allamahafizbilalqadri  

All Audio Data Download :
http://www.mediafire.com/folder/93ddi...

#HafizBilalQadri
#HBQ
#MaheNoor
#Jashnewiladat
#Nabimere
#Marhaba
#Dhoom
#BestNaat
#HafizBilalQadri
#NaatSharif
#Arzosama

Комментарии

Информация по комментариям в разработке