Umm.ul.yaqeen || Episode 1 || By Sumaira Hameed

Описание к видео Umm.ul.yaqeen || Episode 1 || By Sumaira Hameed

#islamicnovel
#keepsubscribing
#motivationalnovel
#Sumairahameed novel
جو زمین سے نہیں ہوتا وہ آسمان سے ہوتا ہے، یقین رکھیں ضرور ہوتا ہے۔"

ام الیقین؛ یقین سے بڑھ کر یقین۔ یہ کہانی ہے اس تعلق کی جو زمیں والوں کا آسمان والے سے ہے۔ وہ یقین جو ایمان کی بنیاد ہے، وہ یقین جو ناممکن کو ممکن بنانے کی طاقت رکھتا ہے اور وہ یقین جو ہمارے رب کا ہم پر حق ہے۔

ھدیٰ ایک انتہائی ماڈرن لڑکی اور دبیسہ ایک انتہائی خوبصورت اور جرات مند لڑکی۔ دونوں اپنی زندگیوں سے خوش اور مطمئن لیکن دونوں کی آزمائش انتہائی سخت۔ ایک دنیا کی طرف سے لعنت و دھتکار کی ستائی ہوئی تو دوسری دنیا بھر کی دولت دے کر بھی زندگی کے کچھ دن حاصل کرنے سے محروم لیکن انکے یقین کی طاقت ہے جو انکو ان حالات میں بھی مستحکم رکھے ہوئے ہے۔ جو انہیں حوصلہ دیتی ہے جینے کا اور آگے بڑھنے کا۔

ہم انسان اللّٰہ کی بنائی ہوئی سب سے کمزور لیکن سب سے زیادہ اشرف مخلوق ہیں۔ لیکن ہم زرا سی آزمائش پر ٹوٹ جاتے ہیں، وہ رب جو ہمیں لاتعداد نعمتوں سے نوازتا ہے ہم اسکا شکر تو ادا نہیں کرتے لیکن جب وہ ہمیں کسی بیماری یہ پریشانی میں مبتلا کرتا ہے تو ہم فوراً شکوہ کرنے لگتے ہیں۔ ہم فوراً سوال کرتے ہیں کہ"میں ہی کیوں؟" ہمارا ایمان ہمیں پُر یقین نہیں رہنے دیتا بلکہ فورا سوال کرنے پر اکساتا ہے۔ ہم ہمت ہار جاتے ہیں۔ اور اکثر ہماری اصل تکلیف سے زیادہ یہ بے یقینی اور مایوسی ہی ہمیں ختم کر دیتی ہے۔

ام الیقین ہمیں راستہ دکھاتی ہے، وہ راستہ جس پر چل کر کوئی محروم نہیں رہتا،جہاں سے کوئی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا، وہ ہماری سوئی ہوئی امید جگاتی ہے، وہ امید جو ہم اپنے رب کے بجائے ہر جگہ اور ہر انسان سے لگائے رکھتے ہیں، ہم ہر مشکل ہر پریشانی اور ہر بیماری میں لوگو کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں، ان لوگوں کے جو وقتی طور پر ہمارے کام آ بھی جائیں تو بعد میں جتلاتے نہیں تھکتے لیکن ہم اس در پر نہیں جاتے جو ہمارے انتظار میں کھلا رہتا ہے وہ در جو ہمیں بلاتا ہے کہ آؤ مجھ سے مانگو، کچھ بھی مانگو میں عطا کروں گا بس ایک شرط کہ یقین رکھو۔ اس یقین پر قائم رہو اور ہمت نا ہارو۔

ہم لوگ جو بیماریوں کو پریشانی سمجھ لیتے ہیں یہ بھول جاتے ہیں کہ بیماری بھی اللّٰہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے کیونکہ بیمار اللّٰہ کے سب سے نزدیک ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم دوسرے کسی انسان کو بیماری یا کسی بڑی تکلیف میں مبتلا دیکھ لیں تو ہم فوراً یہ احساس دلانا شروع کردیتے ہیں کہ اسے اس کے اعمال کی سزا ملی ہے یا اللّٰہ اس سے ناراض ہے۔ ہم اس کا دکھ بانٹنے کے بجائے اسے مزید اضطراب میں مبتلا کردیتے ہیں، اس کے ایمان کو کمزور ثابت کرنے پر تل جاتے ہیں اور وہ انسان نتیجتاً رب سے مایوس ہونے لگتا ہے۔

یہ کتاب یہی درس دیتی ہے کہ خواہ کوئی بھی کتنی بھی بڑی تکلیف آجائے اپنے رب پر یقین رکھنا نہ چھوڑیں۔ اس سے مانگیں، مانگتے جائیں پورے ایمان کے ساتھ پورے یقین کے ساتھ۔ کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ جو موسیٰ علیہ السلام کے لیے سمندر کو چیر سکتا ہے، جو ابراہیم علیہ السلام کے لئے آگ کو ٹھنڈا کر سکتا ہے اور جو یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں زندہ رکھ سکتا ہے وہ آپ کے لیے کیوں کچھ نہیں کر سکتا؟ بس ویسا یقین رکھ کر مانگنے کی دیر ہے۔

میرا خیال میں یہ کتاب ہر شخص کو ایک مرتبہ لازمی پڑھنی چاہیے۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке