Eid milad Un Nabi Speech in Urdu | 12 Rabi Ul Awal Speech |عید میلادالنبی ﷺ تقریر

Описание к видео Eid milad Un Nabi Speech in Urdu | 12 Rabi Ul Awal Speech |عید میلادالنبی ﷺ تقریر

This video is about Eid milad Un Nabi Speech in Urdu | 12 Rabi Ul Awal Speech |عید میلادالنبی ﷺ تقریر. Eid milad Un Nabi Speech in Urdu | Speech on eid milad un nabi in urdu| 12 Rabi Ul Awal Speech. عید میلادالنبی ﷺ تقریر.Rabi ul awal is the third Islamic month in which our beloved Prophet Muhammad S.A.W was born on 12th Rabi Ul Awal on the land of Arabia. Eid-e-Milad-un-Nabi is the anniversary of Prophet Muhammad S.A.W. It is celebrated all over the world in the third month of the Muslim lunar calendar. Eid-e-Milad-un-Nabi is celebrated in India, Pakistan, Bangladesh, Sri Lanka and other areas of the subcontinent. Every muslim celebrate this month by Lights, decorations, special food and greeting each other. Milad Mahafils are organized to seek more and more blessings of Allah Almighty.


#eidmiladunnabi
#eidmiladunnabispeech
#eidmiladunnabispeechinurdu
#speechoneidmiladunnabi
#eidmiladunnabispeech2021
#12rabiulawalspeech
#12rabiulawalspeechinurdu
#speechoneidmiladunnabiinurdu
#eidmeladunnabispeech
#besteidmiladunnabispeechinurdu
#eidmiladunnabiessayinurdu
#seeratunnabispeech


عید میلادالنبی ﷺ تقریر

سہارادیاجس کے نقشِ قدم نے
اسی کی محبت ، اسی کے کرم نے
اسی نے ہے ہم کو اجالے پہ ڈالا
اسی سے ہے اسلام کا بول بالا

صاحبِ صدر- آج سے 14 سو سال پہلے خطہ عرب کے طول و عرض میں جب برائی نے اپنے پنجے گاڑ رکھےتھے۔ظلم کرتے وقت عمر کا لحاظ نہیں کیا جاتا تھا۔ بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیا جاتا تھا ۔ شریف انسان کی کوئی عزت نہ تھی،ہر ظالم اور بدمعاش اپنی مرضی کے فیصلے کرتا پھر رہا تھا، جہالت اور گمراہی نےہر طرف ڈیرے ڈال رکھے تھے۔تب رحمتِ خداوندی جوش میں آئی اور پھر

جب آئے زمیں پر محمدﷺ ہمارے
فلک نے زمیں پر بچھائے ستارے
اُٹھے سرزمین ِ عرب سے یہ نعرے
محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے


حضرت بی بی پاک آمنہؑ کے گھر میں ایک معصومِ عظیم نے آنکھ کھولی، تب تو جیسے ہر سُو ایک اُجالا چھا گیا، بے قراروں کو قرار آ گیا ،بت پرستوں کے بت منہ کے بل جا گرے، اِس دنیا کے تمام آتش کدے ٹھنڈے پڑ گئے، فضا جھومی، ہوا گُھومی اور اپنی ولادت با دسعادت کے فورا ًبعد ہی رسول خداﷺ نے اپنا سر سجدے میں رکھ کے گویا یہ اعلان فرمایا کہ۔

کوئی بھی نہیں ثانی اے میرے خدا تیرا
چرچاہے زمانے میں ہر صبحِ مسا تیرا
ہر موجِ نفس تیرا احسان جتاتی ہے
ہر صبح کو ہوتا ہے اعلان سخا تیرا

اپنی حیات طیبہ کے پہلے 40 سال آپﷺ نے اپنے آپ کو دنیا کی نظر میں بحیثیت نبیﷺ متعارف نہ کروایا اور تب جبکہ قریش مکہ آپﷺ کو صادق اور امین کہ کر پکارنے لگے ایک دن جب غار حرا میں آپ ﷺعبادت و ریاضت ِخداوندی میں مشغول تھے حضرت جبرائیل تشریف لائے اور آپﷺ کو اللہ تبارک تعالیٰ کا پیغام بصورتِ وحی پیش کرتے ہوئے گویا یہ ہدایت بھی پہنچائی کہ اَب وقت آگیا ہے کہ آپﷺ اعلان نبوت فرما دیں چنانچہ آپؐ نے پہلے اپنے خطے میں اور پھر پوری دنیا میں اپنے آپ کو ختم نبوت کی مہر کے ساتھ منوا ڈالا

اسی کے ہیں ہم پر یہ احسان سارے
قدم منزلیں چومتی ہیں ہمارے
اسی نے ہے گرتے ہوؤں کو سنبھالا
اسی سے ہے اسلام کا بو ل بالا

صاحب صدر۔ 12 ربیع الاول کا دن ہی وہ دن ہے جس دن ہمیں طوفان میں ساحل ملا، اک پیر کامل مِلا ،اک سکونِ دل ملا ،رحمت کا بادل ملا، اک نشانِ منزل ملا، یہ وہ دن ہے کہ جس دن ہم گمناموں کو اک نام ملا ،بے چینوں کو آرام ملاا ور اسلام کے پیرو کاروں کو اک ایسا کام ملا جسے پوری انسانیت کی فلاح کیلئے جنت کی ضمانت بنا کر پیش کیا گیا ۔عید میلاد النبیﷺ کا دن اس قدر مبارک اور معتبر دن ہے کہ اس دن صاحبِ قرآن، صاحب عزت و عرفان، صاحب فرقان، صاحب حیا و ایمان، صاحب مکان ولا مکاں، عزت و شرف انسان، الغرض آقا ئے دوجہاں کا ظہور کچھ اس انداز میں ہوا کہ چمن کھل اُٹھے، کرن جگمگا گئی، مسکن آباد ہوئے، پون لہرا اٹھی، اورصحنِ عرب نعرہَ رسالت کی پکار سے گونج اٹھا ۔

جمال ہستی حیات اس کی کمال خلاق ذات اس کی
بشر نہیں عظمت بشر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے
وہ شرح احلام حق تعالیٰ وہ خود قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آئنیہ بھی وہ خط بھی نقطہ بھی دائرہ بھی
وہ خود نظارہ ہے خور نظرہے میر ا پیمبر عظیم تر ہے
وہ آدم ع نوح سے زیاسہ بلند ہمت بلند ارادہ
وہ زہد عیسیٰ سے کوسوں آگے وہ سب کی منزل وہ اس کا جادہ
ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں پجوم پیغبراں ہے اس میں
وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

صاحب صدر۔ یہ دن ہے اس پاک ہستی کی ولادت با سعادت کا کہ جو اگر نہ ہوتے تو کچھ نہ ہوتا، یہ زمیں یہ آسماں ، یہ کل کائنات تخلیق ہی بس اُن کے لیے کی گئی ہے۔ آپ کی ہستی نے دو جہانوں کو نور کی جِلا بخشی، آپ کی شخصیت میں قدرت نے ہم سب کے لیے ایک بہترین نمونہ رکھا۔ تبھی تو آپ کی اطاعت کو زندگی کا جزو لازم بنا دیا گیا-

بندگی خدا کی تو اَطاعت مصطفٰی ﷺ کی
ان دو کاموں کے سِوا سب فضول ہے
جو چاہیے جنت تو پھر یاد رکھنا یہ ہنر
مصطفٰے کی غلامی ہی، زندگی کا اصول ہے




=========================================
Visit our website : https://www.icetacademy.com
Follow us on twitter :   / tauqeerabid10  
Follow us on instagram:   / tauqeerabid012  
Follow us on facebook :   / i-cet-computer-academy  

__||__/\__|| Join us on Social Media __||__/\__||*__||__/\__||
#instagram.com/tauqeerabid....
#facebook.com/group/5619....
#vm.tiktok.com/J11wJup/
#s.likee.video/live/share/...

Contact us
0300-6007412
Join us on Whats app
0320-6622600
Our Official number
0483-219612

Комментарии

Информация по комментариям в разработке