Kaleem Aajiz نہ میرے پاس سبو ہے نہ جام ہے پیارے - From Archives of Zahid Latif

Описание к видео Kaleem Aajiz نہ میرے پاس سبو ہے نہ جام ہے پیارے - From Archives of Zahid Latif

کلیم عاجز
یہ دور وہ ہے کہ ہر راہزن کی قامت پر
لباسِ خضر علیہ السلام ہے پیارے
شکریہ : محترم زاہد لطیف

تُو جب سے ساقیِ خوش انتظام ہے پیارے
نہ میرے پاس سبو ہے نہ جام ہے پیارے

دل و جگر کے ہیں قندیل آنسوؤں کے چراغ
تری گلی میں بڑا اہتمام ہے پیارے

خزاں کا دور تری بے رُخی کو کہتے ہیں
بہار تری توجہ کا نام ہے پیارے

ترے زمانے سے پہلے تھا اِس کا نام لہو
اب اِس کا نام مئے لالہ فام ہے پیارے

یہ دور وہ ہے کہ ہر راہزن کی قامت پر
لباسِ خضر علیہ السلام ہے پیارے

میں کیسے کہہ دوں کہ اب زخمِ دل نہ دے مجھ کو
ابھی تو میری غزل ناتمام ہے پیارے

زمانہ دادِ سخن دے، یہ آرزو ہی نہیں
کلیم کو تو تُجھی سے کلام ہے پیارے

کلیم عاجز

Комментарии

Информация по комментариям в разработке