Maulana Azad's Dark predictions about Pakistan|| India Wins Freedom ||The Story of Independence

Описание к видео Maulana Azad's Dark predictions about Pakistan|| India Wins Freedom ||The Story of Independence

مولانا ابوالکلام آزاد کا شمار آزادی ہند کے بڑے جید فائٹر میں ہوتا ہے وہ 1939-46 تک کانگریس کے صدر رہے وہ تقسیم ہند کے سب سے بڑے مخالف تھے انہوں نے 1912 میں الہلال اخبار شائع کیا جس نے برطانوی حکومت میں ہلچل مچا دی شملہ کانفرنس، کیبنیٹ مشن پلان، انٹرم حکومت میں نگران کے فرائض سر انجام کیبنیٹ مشن میں جہاں مسلم لیگ اور کانگریس حکومت بنانے کیلئے متفق ہوئے تو سردار پٹیل نے ممبر داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا اور مالیات کا شعبہ لیگ کے لیاقت علی خان کو ملا ممبر مالیات چونکہ ہر شعبے میں مداخلت کر سکتا تھا تو اس اجازت کے بغیر ایک چپڑاسی بھی منتخب نہیں ہو سکتا تھا تو سردار پٹیل اپنے آپ کو لیاقت علی خان کے سامنے بے بس محسوس کرتے تھے اس کے بعد جواہر لال نہرو، پٹیل، گاندھی جی نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان میں فرقہ وارانہ مسائل کا حل تقسیم ہی ہے مولانا نے جواہر لال کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا کہ جب عام انتخابات ہونے کے بعد یہ طے تھا ہندوستان آزاد ہونے والا ہے تو انہوں نے جواہر لال کا نام کانگریس کے صدر کیلئے دیا مولانا کہتے ہیں یہ انکی سب سے بڑی غلطی تھی جواہر لال پہلے بھی قومی مفادات کو خطرے میں ڈال چکے تھے جب 1937 میں بہار میں لیگ کے ایک ممبر کو صوبائی وزارت کیلئے زور دیا اس وقت بہار میں لیگ کے رہنما چوہدری خلیق الزماں اور نواب اسماعیل تھے اگر اس وقت جواہر لال دخل اندازی نہ کرتے تو لیگ کانگریس میں ضم ہو چکی ہوتی اور دوسری جواہر لال کی غلطی جب انہوں نے پریس کانفرنس میں جواب دیا کہ کانگریس اپنی مرضی کے مطابق کیبنیٹ مشن پلان کو تبدیل یا اس میں ترمیم کر سکتی ہے تو اس سے مسٹر جناح کو موقع ہاتھ آیا کہ وہ کانگریس کے ساتھ مفاہمت نہ کریں
مولانا آزاد کے مطابق کیبنیٹ مشن پلان ایسی تجویز تھی جس میں مسلم اکثریتی علاقوں کو مکمل خودمختاری ملتی اور مسلمان آزادانہ طور پر زندگی گزار سکتے لیکن ہندوستان تقسیم ہوا تو بھارت میں رہنے والے مسلمان ہندوؤں کے رحم و کرم پر تھے جب ہندوؤں اور سکھوں نے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام شروع کیا تو اب بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو محسوس ہوا کہ مسٹر جناح نے انہیں بھارت میں بے یار و مددگار چھوڑ کر دھوکا دیا ہے
مولانا آزاد برطانوی امپیریلزم سے آزادی کے بعد پہلے ممبر تعلیم بنے اور تعلیمی اصلاحات کیں

Комментарии

Информация по комментариям в разработке