غلام عباس آسی | ghulam abbas aasi | seraiki dohry |

Описание к видео غلام عباس آسی | ghulam abbas aasi | seraiki dohry |

بزمِ سخن اوچشریف کے زیر انتظام ، بزمِ سخن اوچشریف کی ایک شام مشہور شاعر یاسر خان اوچوی کے نام کی محفل سجائی گئی جس میں ترنڈہ محمد پناہ سے بہترین آواز کے مالک، صاحب طرز استاد شاعر غلام عباس آسی، اقبال اکرام میتلہ، اسحاق احمد نجفی، غلام شبیر شفدر، حافظ احمد سعیدی، حاحب شام یاسر خان اوچوی، ماسٹر محمد اسلم ہمشیرا، سید تحسین عباس گوہر ، شاہد میتلہ، محبوب حسن، صابر حسین، صہیب مستوئی، ثاقب مستوئی جاوید میتلہ و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ نمائندہ مہمان خصوصی ماسٹر محمد اسلم ہمشیرا نے بانی بزمِ سخن اوچشریف سید تحسین عباس گوہر کی کاوشوں کو سراہا اور شرکاء نے خوب داد دی۔ تقریب میں تلاوت حافظ احمد سعیدی، نعت سید تحسین عباس گوہر ، منقبت صابر حسین، اور دیگر شعراء نے اپنی نگارشات پیش کیں۔ مہمان و مقامی شعراء نے یاسر خان اوچوی کی فن شاعری کا جائزہ پیش کیا۔ مہمان شاعر غلام عباس آسی نے اپنے کلام اور خوبصورت آواز کا ایسا جادو چڑھایا کی شرکاء عش عش کر اٹھے۔ تقریب میں اوچشریف ، مضافات، بستی میتلہ، بستی ماسٹر چودھری شریف کے شرکاء نے شعراء و ادباء کو دادوتحسین سے نوازا اور ایسی محافل کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا۔ بزمِ سخن اوچشریف علاقہ کے شعراء و ادباء کو پاکستان کے کونے کونے تک متعارف کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اہالیان علاقہ کو اس بزمِ سخن کا قوت بازو بننے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر حافظ احمد سعیدی نے دعا کروائی۔
‪@cwithtahseen9989‬
‪@SukhanTvUch‬
@learner's guru

Комментарии

Информация по комментариям в разработке