Biography of Molana Altaf Hussain Hali| مولانا الطاف حسین حالی

Описание к видео Biography of Molana Altaf Hussain Hali| مولانا الطاف حسین حالی

Biography of Molana Altaf Hussain Hali| مولانا الطاف حسین حالی
اس ویڈیو میں مولانا الطاف حسین حالی کی پیدائش، حالات زندگی، ملازمت اور تصانیف کا انتہائی مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اردو ادب سے تعلق رکھنے والے اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
#altafhussainhali #اردو #adabnama
Khwaja Altaf Hussain Hali (1837-1914) was born in Panipat, where he also received his early education. On coming to Delhi, he learnt Arabic and Persian and received patronage from two major poets, Ghalib and Shefta. After Shefta’s death, he left for Lahore and joined Punjab Government Book Depot where he got an opportunity to read Western literature. Hali paid serious heed to Mohammad Hussain Azad’s call for the new Urdu poem and Sir Syed Ahmad Khan’s call for rationalism in social, political and educational matters of the Muslims in particular. These two influences determined his future course of development as a poet, critic, commentator, biographer, and translator.
الطاف حسین حالی 1837 ء میں پانی پت میں پیدا ہوئے۔نو برس کے تھے کہ والد کا انتقال ہو گیا۔ان کی پرورش اور تربیت ان کے بڑے بھائی نے پدرانہ شفقت سے کی۔حالی نے ابتدائی تعلیم پانی پت میں ہی حاصل کی اور قرآن حفظ کیا 17 سال کی عمر میں ان کی شادی کردی گئی۔ شادی کے بعد ان کو روزگار کی فکر لاحق ہوئی چنانچہ ایک دن جب ان کی اہلیہ اپنے میکہ گئی ہوئی تھیں،وہ کسی کو بتائے بغیر پیدل اور خالی ہاتھ دہلی آ گئے۔ حالی کو باقاعدہ تعلیم کا موقع نہیں ملا ۔پانی پت اور دہلی میں انھوں نے کسی ترتیب و نظام کے بغیر فارسی ،عربی،فلسفہ و منطق اور حدیث و تفسیر کی کتابوں کا مطالعہ کیا۔ادب میں انھوں نے جو خاص بصیرت حاصل کی وہ ان کے اپنے شوق ،مطالعہ اور محنت کی بدولت تھی۔ دہلی کے قیام کے دوران وہ مرزا غالب کی خدمت میں حاضر رہا کرتے تھے اور ان کے بعض فارسی قصائد ان ہی سے سبقاً پڑھے۔ اس کے بعد وہ خود بھی شعر کہنے لگے اور اپنی کچھ غزلیں مرزا کے سامنے بغرض اصلاح پیش کیں تو انھوں نے کہا "اگرچہ میں کسی کو فکر شعر کی صلاح نہیں دیتا لیکن تمھاری نسبت میرا خیال ہے کہ تم شعر نہ کہو گے تو اپنی طبیعت پر سخت ظلم کرو گے"۔1857 کے ہنگاموں میں حالی کو دہلی چھوڑ کر پانی پت واپس جانا پڑا اور کئی سال بیروزگاری اور تنگی میں گزرے پھر ان کی ملاقات نواب مصطفیٰ خان شیفتہ،رئیس دہلی و تعلقہ دار جہانگیر آباد (ضلع بلند شہر) سے ہوئی جو ان کو اپنے ساتھ جہانگیر اباد لے گئے اور انھیں اپنا مصاحب اور اپنے بچوں کا اتالیق بنا دیا۔شیفتہ غالب کے دوست ،اردو و فارسی کے شاعر تھے اور مبالغہ کو سخت ناپسند کرتے تھے۔ وہ سیدھی سادی اور سچی باتوں کو حسن بیان سے دلفریب بنانے کو شاعری کا کمال سمجھتے تھے اور عامیانہ خیال سے متنفر تھے۔حالی کی شاعرانہ ذہن سازی میں شیفتہ کی صحبت کا بڑا دخل تھا۔ حالی غالب کے معتقد ضرور تھے لیکن شاعری میں ان کو اپنا آئڈیل نہیں بنایا ۔شاعری میں وہ خود کومیر کا مقلد بتاتے ہیں ۔1872ء میں شیفتہ کے انتقال کے بعد حالی پنجاب گورنمنٹ بک ڈپو میں ملازم ہو گئے جہاں ان کا کام انگریزی سے اردو میں ترجمہ کی جانے والی کتابوں کی زبان درست کرنا تھا۔ اسی زمانہ میں پنجاب کے محکمۂ تعلیم کے ڈائرکٹر کرنل ہالرائڈ کی ایماء پر محمد حسین نے ایسے مشاعروں کی طرح ڈالی جن میں شعراء کسی ایک موضوع پر اپنی نظمیں سناتے تھے۔ حالی کی چار نظمیں "حب وطن"،برکھا رت"،نشاط امید" اور مناظرۂ رحم و انصاف" ان ہی مشاعروں کے لئے لکھی گئیں۔ لاہور میں ہی انھوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اپنی کتاب "مجالس انساء" قصہ کے پیرائے میں لکھی جس پر وائسرائے نارتھ بروک نے ان کو 400 روپے کا انعام دیا۔ کچھ عرصہ بعد وہ لاہور کی ملازمت چھوڑ کر دہلی کے اینگلو عربک اسکول میں مدرس ہو گئے اور پھر 1879ء میں سر سید کی ترغیب پر مثنوی مدّ و جزر اسلام "لکھی جو مسدس حالی کے نام سے مشہور ہے۔اس کے بعد 1884ء میں حالی نے "حیات سعدی" لکھی جس میں شیخ سعدی کے حالات زندگی اور ان کی شاعری پر تبصرہ ہے۔"حیات سعدی اردو کی با اصول سوانح نگاری میں پہلی اہم کتاب ہے۔
altaf hussain hali,maulana altaf hussain hali,altaf hussain hali poetry,altaf hussain hali shayari,maulana altaf hussain hali poetry in urdu,altaf hussain hali ki shayari,altaf hussain hali poetry in urdu,maulana altaf hussain hali famous poems,maulana altaf hussain hali famous poems in urdu,khwaja altaf hussain hali,altaf hussain hali ke sher,altaf hussain hali ki tasaneef,altaf hussain hali ki poetry,urdu writer altaf hussain hali
مولانا الطاف حسین حالی,مولانا الطاف حسین حالی کی حالات زندگی,مولانا الطاف حسین کی حالات زندگی,الطاف حسین حالی,الطاف حسین حالی کی ادبی خدمات,مولانا الطاف حسین حالی کی شخضیت,مولانا الطاف حسین حالی کا تعارف,مولانا الطاف حسین حالی کی شاعری,بانگ درا کا مفہوم بزبان مولانا الطاف حسین حالی,حُبِّ وطن،کلاس ۷،سبق - ۳، مولانا الطاف حسین حالی،,الطاف حسین حالی کی سوانح نگاری,الطاف حسین حالی کی سوانحی تصنیفات,خواجہ الطاف حسین حالی کی
شاعری,خواجہ الطاف حسین حالی کی تحریریں

Комментарии

Информация по комментариям в разработке