Shaadi kiyon nahi karain? Degree kiyon na lain?

Описание к видео Shaadi kiyon nahi karain? Degree kiyon na lain?

شادی اور ڈگری ۔۔۔ ان سے بچوں کو ڈرانا اور بھگانا آج کل فیشن ہے۔

یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں کہ ان پر بات کرنے والے بندے کو بالکل کسی تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

آپ خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں تو سننے والے بندے بے شمار، ہمت کریں اور سوشل میڈیا پہ شادی کے حوالے سے جگت پھینک دیں یا پھر اپنے فالورز کو غریبو کہیں، ملینرو کہیں اور بجا دیں ڈھول اپنے فنانشل شارٹ کٹ کا، دونوں چیزیں ہٹ ہوں گی۔

ہو صرف یہ رہا ہے کہ ہم لوگ یہ دونوں کام اکثر کچھ لینے کی خاطر کرتے ہیں، ڈگری نوکری کے لیے اور شادی، آئیڈیل پانے کے لیے یا اپنی دماغی و دیگر فرسٹریشنیں دور کرنے کے لیے۔

آپ مغربی فلاسفی سے متاثر ہوں تو آپ کی بات یوں شروع ہو گی ’شادی کا انسٹیٹیوشن اصل مسئلے کی جڑ ہے۔‘ اس کے بعد دے مار ساڑھے چار۔ مقامی فلسفی ہیں تو آپ شریک حیات کے لیے طنزیہ جملے بولیں گے اور وہ لطیفے سنائیں گے کہ جن کی ناک کے بال بھی سفید ہو چکے ہوں گے۔ ڈگری پہ ہر دو طرف سے رائے یہی آئے گی کہ نوکری نہ ملے تو چاٹنی ہے ڈگری؟ یا پھر یہ کہ ڈگریوں پر پیسے اور وقت ضائع کرنے کی بجائے کاروبار کر لو۔

دونوں موضوع جوڑے اس لیے کہ ڈگری اور شادی ۔۔۔ دونوں سے ہم غلط توقعات لگائے بیٹھے ہوتے ہیں۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке