ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی

Описание к видео ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی

نیپال کی حکومت نے رواں سال کوہ پیمائی سیزن کے دوران فوج اور مقامی افراد کی ٹیم کی مدد سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سے چار لاشیں، ایک ڈھانچہ اور گیارہ ٹن کچرا نکالا ہے۔

انیس سو ترپن میں ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی بار سر کیے جانے کے بعد ہزاروں کوہ پیما اس چوٹی کی بلندی تک تو پہنچے۔ لیکن وہ پیچھے کچرا بھی چھوڑ آئے جسے دیکھتے ہوئے اب کوہ پیماؤں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ کچرا اپنے ساتھ واپس لائیں بصورت دیگر ان کی ایڈوانس ادا کی گئی رقم ضبط ہوگی۔

جمی ہوئی برف سے کچرا نکالنا آسان عمل نہیں۔ مقامی افراد نے بلند مقامات جب کہ فوج نے کم بلندی اور بیس کیمپس سے کچرا اکٹھا کیا۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке