21 Ramzan Noha 2023 | Masjid e Koofa Main Sitam | Shadman Raza | New Mola Ali Noha

Описание к видео 21 Ramzan Noha 2023 | Masjid e Koofa Main Sitam | Shadman Raza | New Mola Ali Noha

#21ramzannoha #shadmanraza #Videos​
Shadman raza recited the soul provoking Noha #Masjidekoofamain.
Title | Masjid e Koofa Main Sitam
Recited & Composers | Shadman Raza
Poetry | Zeeshan Abidi
Year | Muharram 1444H - 2023
Graphics | ShujaGFX


#shadmanraza has released his #shadmanraza2023 #nohay2023 for Mola Ali aleyhis salam

Complete Lyrics:

مسجدِ کوفہ میں ستم ہوگیا
ہائے علیؑ
سر پہ لگی شاہؑ کے تیغِ جفا
ہائے علی
ؑزخمی ہوئے سجدے میں شیرِ خدا
ہائے علیؑ
خون نمازی کا بہا بے خطا٫
ہائے علیؑ
سیدِوالا علیؑ
ہائے جنابِ امیرؑ
شیعوں کے مولا علیؑ
ہائے جنابِ امیرؑ

صبح وہ اُنیسویں رمضان کی
جب سوئے مسجد چلے مولا علیؑ
آگئیں مرغابیاں روتی ہوئی
تھام لیا دامنِ شیرِ جلی
کہتی تھی لوٹ آئیے ہائے جنابِ امیرؑ
دل کو نہ تڑپائیے ہائے جنابِ امیرؑ
آج نہیں جائیے ہائے جنابِ امیرؑ

دے کے تسلی علیؑ گھر سے چلے
مسجدِ کوفہ میں قدم رکھ چکے
فجر میں مصروفِ عبادت ہوئے
دوسرے سجدے میں علیؑ جب گئے
شور اُٹھا فرش سے ہائے جنابِ امیرؑ
سجدے میں زخمی ہوئے ہائے جنابِ امیرؑ
خون میں تر ہوگئے ہائے جنابِ امیرؑ

ظلم کچھ اسطرح سے ڈھایا گیا
خون نمازی کا بہایا گیا
سجدے سے جب سر نہ اُٹھایا گیا
بیٹوں کو نزدیک بلایا گیا
روکے حسنؑ نے کہا ہائے جنابِ امیرؑ
حال یہ کیا ہوگیا ہائے جنابِ امیرؑ
زخمی ہے سر آپکا ہائے جنابِ امیرؑ

بولے علیؑ بیٹوں سے روکر سنو
ہائے مرے سر پہ عمامہ رکھو
اُٹھا نہیں جاتا سہارا بنو
بیٹیاں یاد آتی ہیں گھر لے چلو
گھر کیطرف دیکھکے ہائے جنابِ امیرؑ
جانے کیوں روتے رہے ہائے جنابِ امیرؑ
ڈھونڈ رہے تھے کسے ہائے جنابِ امیرؑ

ہائے گلیم ایک منگائی گئی
اُس پہ لٹائے گئے زخمی علیؑ
حکم تھا آئے نہ صحابی کوئی
گھر سے نکل آئے نہ زینبؑ مری
گھر میں قدم جب رکھا ہائے جنابِ امیرؑ
ہوگیا ماتم بپا ہائے جنابِ امیرؑ
شور تھا وا غربتا ہائے جنابِ امیرؑ

زینبؑ و کلثومؑ نے روکر کہا
ہائے مرے بابا کو کیا ہوگیا
زخمی ہے سر وار یہ کسنے کیا
ظلم مصلے پہ یہ کیسا ہوا
زخم ہے گہرا بہت ہائے جنابِ امیرؑ
سر ہے شکستہ بہت ہائے جنابِ امیرؑ
سخت ہے صدمہ بہت ہائے جنابِ امیرؑ

بیسویں رمضان کا دن آگیا
مولاؑ نے شبیرؑ کا چوما گلا
بازوئے زینبؑ کا جو بوسہ لیا
بیٹی نے بابا سے یہ روکر کہا
دیکھکے چادر مری ہائے جنابِ امیرؑ
آنکھوں میں کیوں ہے نمی ہائے جنابِ امیرؑ
دور نہ جانا کبھی ہائے جنابِ امیرؑ

آگئی اکیسویں رمضان بھی
چل بسے عباسؑ کے بابا علیؑ
سامنے جب باپ کی میت رکھی
زہراؑ کہ بچوں کی یہ آواز تھی
ہائے یتیمی کا غم ہائے جنابِ امیرؑ
سہہ نہیں پائینگے ہم ہائے جنابِ امیرؑ
غم یہ نہیں ہوگا کم ہائے جنابِ امیرؑ

شادماں روتا رہا ذیشان بھی
کیسی تھی کوفے میں وہ غم کی گھڑی
روکے یہ جبرئیل نے فریاد کی
گر گئے ارکانِ ہدایت سبھی
گھر سے جنازہ اُٹھا ہائے جنابِ امیرؑ
کوفے میں کہرام تھا ہائے جنابِ امیرؑ
الوداع شیرِ خدا ہائے جنابِ امیرؑ
_____________________________________________________________________________________________
Subscribe to our youtube channel    / @shadmanrazaofficial  
#SubscribeForMore​ #ShadmanRazaNaqvi #Videos​
Click the Bell Icon 🔔 to Stay updated! © shadmanrazaofficial Youtube Channel.

© 2023 - All rights reserved.
Disclaimer: Uploading any of our audio & visual content on any website, channel, and on social media without our permission is a copyright violation
---------------------------------------------------------------------------------

CONTACT::[email protected]

Follow Us On our Social Media Channels!

Y o u T u b e :
   / @shadmanrazaofficial  

Official Facebook
  / shadmanrazapage  

Official Instagram:
  / shadmanrazaofficial  

Комментарии

Информация по комментариям в разработке