. . . دنیا کی غفلت میں پڑے ہوۓ | By Ex.Captain Dr-Masood-Uddin-Usmani R.A

Описание к видео . . . دنیا کی غفلت میں پڑے ہوۓ | By Ex.Captain Dr-Masood-Uddin-Usmani R.A

دعوت توحید کی ضرورت اور اہمیت ؟؟

قرآن کی دعوت کی بنیاد ہی توحید ہے اور کفروشرک توحید کے راستے کی دو بڑی رکاوٹیں ہیں ۔
اللہ تعالی نے تو بتا دیا ہے کہ ۔
وَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ
تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وه بہت رحم کرنے واﻻ اور بڑا مہربان ہے
2-Al-Baqara : 163
مگر انسانوں کی بدقسمتی کہ وہ اپنے خالق کے اس پیغام کو ہمیشہ بھلا دیتے ہیں اور اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک کرکے عقیدہ توحید کا انکار کر بیٹھتے ہیں۔
شرک ہے کیا؟؟
جان لیجیے کہ ﷲ تعالی کی ربوبیت اور الوہیت میں کسی دوسرے کو شریک ٹھہرانا شرک کہلاتا ہے۔
ﷲ کے ساتھ کسی دوسرے کو پکارنا،،یا بعض وہ عبادتیں جو ﷲ رب العالمین کےلئے خاص ہیں انہیں کسی دوسرے کے لئے اداکرنا،،،،یا ﷲ کے لئے ادا کرنے میں کسی دوسرے کو شریک کرلینا،،،،جیسے نذر ونیاز،، غیر الله کی دعاوپکار،، دعا میں مشرکانہ وسیلے،، فرقے بنا کر اللہ کے دین میں قانون سازی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لینا،، وغیرہ سب شرک ہیں ۔
آج امت مسلمہ برائیوں کے دلدل میں گرفتار ہے۔ شراب نوشی، قتل و خون ریزی ،زناکاری، اغوا، سود ،رشوت، چوری، ڈاکے اور بے حیائی جیسے بڑے گناہ عام ہیں۔
جانتے ہیں اس کے باوجود ہم صرف توحید ہی کا بیان کیوں کرتے ہیں؟؟؟؟
کیا دوسرے گناہوں کو مٹانا ضروری نہیں ہے؟؟؟؟
ایسے تمام لوگوں کو جن کے ذہن میں مندرجہ بالا سوال اٹھتا ہے انہیں قرآن ؤسنت کی روشنی میں اس سوال اور شبہ کا جواب دیا جارہا ہے تاکہ وہ خوب اچھی طرح یہ جان سکیں کہ دعوت میں توحید ہی کو اولیت کیوں حاصل ہے اور سب گناہوں کو چھوڑ کر شرک کا اتنا بیان کیوں کیا جاتا ہے ؟؟ ایسا اس لیے ہے کہ شرک ایک ایسا گناہ ہے جو توحید کی ضد ہے اور جرم عظیم ہے۔ اور شرک سے بچنے کی دعوت اصل میں توحید ہی کی دعوت ہے ۔
شرک ایک عظیم جرم کیوں؟؟​
ذیل میں ہم شرک کی کے چند نقصانات کا ذکر کررہے ہیں،جن سے اس گناہ کی ہولناکی کی واضح ہوجاتی ہے،اور اس شبہ کا ازالہ بھی خوب اچھی طرح ہوجاتاہے۔
ا:شرک ایک ایسا گھناؤنا جرم ہے جس میں اللہ کی ذات و صفات و خصائص میں مخلوق کو خالق کے مشابہ قرار دیاجاتا ہے ،،،،اور مخلوق کو خالق کے ساتھ شریک کرنا ہی مخلوق کو خالق کے برابر کرناہے۔
حالانکہ مخلوق ہرلحاظ سے خالق کی محتاج ہے نہ کہ اس کے برابر،،اسی وجہ سے شرک سب سے بڑا ظلم ہے جیسا کہ اﷲتعالی نے فرمایا:
إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ
"شرک سب سے بڑا ظلم ہے"۔﴿لقمان13﴾​
کسی چیز کو اس کے مقام سے ہٹا کر دوسری غیر مناسب جگہ رکھنا ظلم کہلاتا ہے، ،،،اس لئے کہ عبادت کے لائق صرف ﷲتعالی کی ذات ہے،،اب اگر کوئی شخص یہ عبادت کسی مخلوق کے لئے کرے تو یہ ظلم ہی تو ہے۔
شرک اتنا بڑا گھناؤنا اور سنگیں جرم ہے کہ توبہ کیے بغیر معاف نہیں کیا جاتا جیسا کہ ﷲتعالی کا فرمان ہے:
"یقیناۛ اﷲتعالی اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے علاوہ جسکے لیے چاہے جو بھی بخش دے جو اﷲتعالی کے ساتھ شریک مقرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بہتان باندھا"۔﴿النساء48﴾
اﷲتعالی نے مشر ک پر جنت حرام کردی شرک کرنے والا دائمی جہنمی ہے،،جیسا کہ اﷲتعالی کا فرمان ہے:
"جو شخص اﷲ کے ساتھ شرک کرتا ہے ،اﷲ تعالی نے اس پر جنت حرام کردی،اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں"۔﴿المائدة72﴾
کیا ایسے لوگوں کے لیے کافی نہیں کہ رسول الله ﷺ نے شرک کو سب سے بڑا گناہ کہا ہے آپ ﷺ کا فرمان ہے:
"کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں بتاؤں؟صحابہ کرام رضی ﷲ عنہما نے کہا یا رسولﷲ! ضرور بتائیےآپﷺ نے فرمایا:"ﷲ تعالی کے ساتھ شرک اور والدین کی نافرمانی"۔﴿بخاری﴾
معلوم ہوا توحید ہی مقصد زندگی ہے اور مرکز توحید سے ہٹ جانا سب سے بڑا ظلم ہے،،،کائنات میں عدل وانصاف کا اصل محور توحید ہے۔ اس روئے زمین پر توحید کے بغیر کبھی بھی عدل قائم نہی ہوسکتا۔ غور کیجئے کہ اس سے بڑی خیانت اور ناانصافی اور اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہوگا کہ خالق کو چھوڑ کرمخلوق کی پرستش کی جائے۔۔۔۔۔😰😞

Комментарии

Информация по комментариям в разработке