Logo video2dn
  • Сохранить видео с ютуба
  • Категории
    • Музыка
    • Кино и Анимация
    • Автомобили
    • Животные
    • Спорт
    • Путешествия
    • Игры
    • Люди и Блоги
    • Юмор
    • Развлечения
    • Новости и Политика
    • Howto и Стиль
    • Diy своими руками
    • Образование
    • Наука и Технологии
    • Некоммерческие Организации
  • О сайте

Скачать или смотреть ضرورت مند،غریب محتاج پر اللّٰہ کی رضاکے لیے خرچ کرنے والے

  • Najamuddin
  • 2023-01-17
  • 130
ضرورت مند،غریب محتاج پر اللّٰہ کی رضاکے لیے خرچ کرنے والے
gareebsadqaallahkirazaya teenfaqeerzakwat
  • ok logo

Скачать ضرورت مند،غریب محتاج پر اللّٰہ کی رضاکے لیے خرچ کرنے والے бесплатно в качестве 4к (2к / 1080p)

У нас вы можете скачать бесплатно ضرورت مند،غریب محتاج پر اللّٰہ کی رضاکے لیے خرچ کرنے والے или посмотреть видео с ютуба в максимальном доступном качестве.

Для скачивания выберите вариант из формы ниже:

  • Информация по загрузке:

Cкачать музыку ضرورت مند،غریب محتاج پر اللّٰہ کی رضاکے لیے خرچ کرنے والے бесплатно в формате MP3:

Если иконки загрузки не отобразились, ПОЖАЛУЙСТА, НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если у вас возникли трудности с загрузкой, пожалуйста, свяжитесь с нами по контактам, указанным в нижней части страницы.
Спасибо за использование сервиса video2dn.com

Описание к видео ضرورت مند،غریب محتاج پر اللّٰہ کی رضاکے لیے خرچ کرنے والے

#gareeb
#sadqa
#allahkiraza
اس ویڈیوز میں سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات کا ترجمہ اور تشریح پیش کی جا رہی ہے
آج بات کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالی کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جہاں نیکی کے بے شمار کام ہیں کہ جن کو کرنے سے اللّٰہ تعالی خوش ہوتا ہے اور راضی ہوتا ہے وہاں ایک کام اللّٰہ تعالی کو بہت پسند ہے اور وہ کام کیا ہے وہ ہے جی کہ اللّٰہ کے راستے میں غریبوں ،محتاجوں ،ضرورت مندوں ،یتیموں ،مسکینوں اور بیواؤں پر خرچ کرنا ۔اور اس سے صرف ایک ہی چیز مقصود ہو اور وہ ہے رضائے الٰہی پانا ۔
یہ کام اللّٰہ کے نبیوں اور رسولوں کا پسندیدہ کام تھا خود نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم غریبوں ،محتاجوں ،ضرورت مندوں ،یتیموں ،مسکینوں اور بیواؤں کا ہر ممکن خیال رکھتے بھوکوں کو کھانا کھلاتے جسے جو ضرورت پیش ہوتی آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اُس کی ضرورت کو پورا فرماتے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دروازے پر آنے والے کسی سائل کو خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹایا بلکہ اُسے ضرور کچھ نہ کچھ عطا فرمایا ۔جب آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی غارِ حراء میں نازل ہوئی تو اُس کے بعد آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر تشریف لائے آپ کو سردی لگ رہی تھی آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زوجہ اُم المؤمنین حضرت بی بی خدیجہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے ارشاد فرمایا کہ مجھے کمبل دو مجھ پر کمبل ڈالو مائی صاحبہ نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی کیفیت کو ملاحظہ فرمایا تو آپ متفکر ہو گئیں آپ نے حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہوا چنانچہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے سارا معاملہ بتا دیا تو اُم المؤمنین حضرت بی بی خدیجہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم آپ یتیموں کا خیال رکھتے ہیں محتاجوں کے کام آتے ہیں یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں بھوکوں کو کھانا کِھلاتے ہیں ،مسافروں کی مدد کرتے ہیں کسی سائل کو اپنے دروازے سے خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے یقیناً آپ کا رب آپ کو ضائع نہیں فرمائیے گا ۔
تو میرے معزز ناظرین ! آپ نے دیکھا کہ اُم المؤمنین حضرت بی بی خدیجہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا نے حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی کن اعلی ترین صفات کا ذکر فرمایا !
اب ہم قرآن مجید کی آیات سے جائزہ لیتے ہیں کہ اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرنے کا کیا مقام ہے اور ہم قرآنِ مجید میں اس پہلو سے غور کریں کہ اس نے مال داروں کے مال میں ناداروں کے لئے کیا کچھ رکھا ہے، تو ہمیں درج ذیل قرآنی احکامات ملتے ہیں :قرآن میں اغنیا کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مال کاایک حصہ غریب حاجت مندوں پر صرف کریں ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ وہی متقی لوگ بہشت کے باغوں میں اور چشموں کے کناروں پر عیش سے رہیں گے جن کے مال کا ایک حصہ دنیا میں غریبوں اور ضرورت مندوں پر خرچ ہوتا تھا :إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ ﴿١٥﴾ ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَ‌بُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُواقَبْلَ ذَ‌ٰلِكَ مُحْسِنِينَ ﴿١٦﴾ كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ ﴿١٧﴾ وَبِٱلْأَسْحَارِ‌ هُمْ يَسْتَغْفِرُ‌ونَ ﴿١٨﴾ وَفِىٓ أَمْوَ‌ٰلِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُ‌ومِ ﴿١٩﴾...سورۃ الذاریات''بے شک پرہیزگار لوگ بہشتوں اور چشموں میں عیش کریں گے... اُن کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محتاج کا حصہ ہوتا تھا۔''دوسرے مقام پر فرمایاکہ جو دولت مند اپنی دولت کا ایک حصہ حاجت مندوں کی کفالت پر خرچ کرتے ہیں ، وہ اعزاز و اِکرام کے ساتھ جنت میں داخل ہوں گے :وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَ‌ٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ ﴿٢٤﴾ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُ‌ومِ ﴿٢٥﴾...سورہ المعارجاور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے، مانگنے والے کا بھی اور نہ مانگنے والے محتاج کا بھی
أُولَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَ‌مُونَ ﴿٣٥﴾...سورہ المعارج
 وہی لوگ جنت کے باغوں میں عزت و اکرام کے ساتھ رہیں گےارشاد ہوا کہ مسلمانوں کو جہاں اپنے والدین اور دوسرے عزیز و اقارب پر اپنا مال خرچ کرنا ہے، وہاں یتیموں ، مسکینوں اور حاجت مندوں مسافروں کو بھول نہیں جانا بلکہ اُن پر بھی اپنے مال کا کچھ حصہ ضرور صرف کرنا ہے :يَسْـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ ۖ قُلْ مَآ أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ‌ۢ فَلِلْوَ‌ٰلِدَيْنِ وَٱلْأَقْرَ‌بِينَ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ ۗ وَمَا تَفْعَلُوامِنْ خَيْرٍ‌ۢ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيمٌ ﴿٢١٥﴾...سورۃ البقرۃ''اے نبیؐ! لوگ آپؐ سے پوچھتے ہیں کہ اپنا مال کہاں خر چ کریں ؟ آپؐ کہہ دیں کہ جو مال خرچ کرو وہ والدین، قریبی رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کرو، اور تم جو بھلائی بھی کرو گے، اللہ اُسے جانتا ہے۔''یہ بھی فرمایا کہ اپنی ضروریات سے زائد سارے کا سارا مال غریبوں اور ناداروں پر صَرف کردینا چاہئے :وَيَسْـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ ٱلْعَفْوَ ۗ...﴿٢١٩﴾...سورۃ البقرۃ''اے نبیؐ! لوگ آپؐ سے پوچھتے ہیں کہ کون سا مال خرچ کریں ؟ آپؐ کہہ دیں کہ جو ضرورت سے زیادہ ہو۔''مالِ زکوٰة کے مصارف میں سب سے پہلا حصہ غریبوں اور حاجت مندوں ہی کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے :إِنَّمَا ٱلصَّدَقَـٰتُ لِلْفُقَرَ‌آءِ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱلْعَـٰمِلِينَ عَلَيْهَا وَٱلْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِى ٱلرِّ‌قَابِ وَٱلْغَـٰرِ‌مِينَ وَفِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ ۖ فَرِ‌يضَةً مِّنَ ٱللَّهِ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٦٠﴾...سورۃ التوبہ''صدقات یعنی زکوٰة خرچ ہو، ناداروں پر، محتاجوں پر، عاملین زکوٰة پر، اُن پر جن کی تالیف قلب مقصود ہے، غلاموں کو آزاد کرانے پر، قرضداروں پر، اللہ کی راہ میں اور مسافروں پر۔ یہ فرض ہے اللہ کی طرف سے۔ اور اللہ سب کچھ جانتا اور حکمت والا ہے۔''
اب یہاں مزید جگہ باقی نہیں ورنہ میں مزید کچھ لکھتا آپ سے یہی گذارش ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی ضرور شئیر کیجئے ۔
جزاک اللّٰہ خیرا
والسلام نجم الدین احمد

Комментарии

Информация по комментариям в разработке

Похожие видео

  • ruku ke baad seedha khara hona kya hai
    ruku ke baad seedha khara hona kya hai
    1 день назад
  • О нас
  • Контакты
  • Отказ от ответственности - Disclaimer
  • Условия использования сайта - TOS
  • Политика конфиденциальности

video2dn Copyright © 2023 - 2025

Контакты для правообладателей [email protected]