The plots of those who do not transfer the tanneries within the stipulated period will be cancelled

Описание к видео The plots of those who do not transfer the tanneries within the stipulated period will be cancelled

ماحولیاتی مسائل پر کنٹرول کیلئے سیالکوٹ سے ٹینریز کی متعلقہ ٹینریز زون میں منتقلی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے، مقررہ مدت میں ٹینریز منتقل نہ کرنے والوں کے پلاٹس منسوخ کر دیے جائیں گے، ماحولیاتی نمونہ جات کی رپورٹ میں ان فٹ قرار پانے والی ٹینریز کو میونسپل کارپوریشن اور ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے قوانین کے مطابق سیل کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عدنان محمودا عوان نے ڈائریکٹر ٹی ڈیپ خالد رسول کے ہمراہ ٹینریز زون کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو/ایڈمنسٹریٹر ایم سی محمد اقبال، ڈی او ماحولیات وسیم چیمہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹینرز زون محمد عاطف، چیئرمین ٹینرز ایسویسی ایشن ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمودا عوان نے کہا کہ گزشتہ سال سیکرٹری ماحولیات پنجاب کے ساتھ میٹنگ میں ٹینریز ایسویسی ایشن نے دو سال میں زون میں منتقلی کا وعدہ کیا تھا مگر ابتک 350میں سے صرف 19پلاٹ مالکان نے قبضہ لیا ہے، 12نے تعمیرات شروع کی ہیں اور دو یونٹس نے کام شروع کیا ہے جو نہایت مایوس کن ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹینرز مالکان کوپلاٹ کا قبضہ، بنیادوں کی تیاری، بلڈنگ کی تیاری، چھت، مشینری کی منتقلی سمیت مرحلہ وار پلان دیں اور جو مالکان اس پر عملدرآمد نہ کریں انکے پلاٹس منسوخ کر دیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ بڑے ٹینریز یونٹس کی انوائرمنٹل سیمپلنگ شروع کرے اور جن کے نمونہ جات معیار کے مطابق نہ ہوں انکو فوری سیل کر دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بھاری سرمایہ کاری سے ٹینریز زون کا پراجیکٹ مکمل کیا ہے، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نومبر تک کام شروع کر دے گا، گرڈ اسٹیشن کی تعمیر، بجلی کی لائنوں کے منصوبہ پر قابل ذکر پیشرفت ہو چکی ہے جبکہ ٹینریز مالکان کے لئے آسان فنانسنگ کے ذرائع بھی موجود ہیں ان حالات میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔ ڈائریکٹر ٹی ڈیپ خالد رسول نے کہا کہ ٹینرز زون میں مجموعی طور پر 554پلاٹس ہیں، ٹینرز کی منتقلی سے ملکی ایکسپورٹ کے حوالے سے عالمی معیارات پورے کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹینریز مالکان کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی مذید اپ ڈیٹ کے لئے دیکھتے رہے ایس بی این نیوز سیالکوٹ

Комментарии

Информация по комментариям в разработке