Madinay Se Bulawa Aa Raha Hai || Beautiful Naat || Muhammad Ishfaq Ahmad Naqshbandi || Ghamkolvi

Описание к видео Madinay Se Bulawa Aa Raha Hai || Beautiful Naat || Muhammad Ishfaq Ahmad Naqshbandi || Ghamkolvi

#Ghamkol_Sharif
#Muhammad_Ishfaq_Ahmad_Naqshbandi
#whatsapp #03365026896

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ

مدینے سے بلاوا آ رہا ہے
میرا دل مجھ سے پہلے جا رہا ہے

شبِ فرقت سے دل گھبرا رہا ہے
مدینہ آپ ﷺ کا یاد آ رہا ہے

یہاں مرضی نہیں چلتی کسی کی
مدینے والا ہی بلوا رہا ہے

یہ چکی سیدہ کی چل رہی ہے
زمانہ جتنا لنگر کھا رہا ہے

کہیں گے مصطفیٰ ﷺ قدموں سے لگ جا
درِ زھراء سے ہو کر آ رہا ہے

نواسوں کا وہ صدقہ بانٹتے ہیں
زمانہ ان کا صدقہ کھا رہا ہے

عجب ہیں سبز گنبد کے نظارے
نگاہوں کو خدا یاد آرہا ہے

میرا دل بھی تو اپنے ساتھ لے جا
اکیلا کیوں مدینے جارہا ہے

بلائیں گے تجھے بھی سرورِ دین
دلِ محمودؔ تو کیوں گھبرا رہا ہے

Комментарии

Информация по комментариям в разработке