In Memory of Captain Hussain Jahangir Shaheed

Описание к видео In Memory of Captain Hussain Jahangir Shaheed

عید الاضحٰی کے موقع پر شہداء کے لواحقین کا اظہار خیال

کیپٹن حسین جہانگیر شہید نے حسن خیل میں دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

عید کے موقع پر کیپٹن حسین جہانگیر شہید کے اہل خانہ نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛

مجھے ایسا لگتا ہے حسین شہید ہونے کیلئے ہی پیدا ہوا تھا،
والد، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

25 برس کی عمر میں اس نے جس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،
والد، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

اگر میرے ایسے ہزاروں بیٹے ہوتے تو وہ بھی میں اس دھرتی پہ قربان کردیتا،
والد، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

میں اپنی قوم کو پیغام دینا چاہوں گا کہ یہ دھرتی بڑی قیمتی ہے اس میں ہزاروں شہداء کا خون شامل ہے، اس کی حفاظت کریں،
والد، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

عید کے موقع پر اپنے بیٹے کو یاد کر کے اس کی پسند کے سارے کھانے بنا رہی ہوں،
والدہ، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

مجھے میرے بیٹے پر فخر ہے کہ وہ اپنے ملک کی خاطر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوا ہے،
والدہ، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

حسین نوویں جماعت میں تھا جب اس نے مجھے بتایا کہ میں فوج میں جانا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے شہادت چاہیئے،
بھائی، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

اس کے دل میں ملک کیلئے جو محبت اور جذبہ تھا وہ عام لوگوں میں نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے اللّٰہ تعالی نے اسے اتنا بڑا مقام دیا،
بہن، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

عید الاضحی کے موقع پر وہ قربانی کیلئے جانور خود لے کر آتا تھا اور سب رشتے داروں میں بانٹنے بھی خود جاتا تھا،
بہن، کیپٹن حسین جہانگیر شہید

Комментарии

Информация по комментариям в разработке