Sawal Jawab | Session 65 | Check Description For Your Questions 👇👇👇 | Mufti Rasheed Official.

Описание к видео Sawal Jawab | Session 65 | Check Description For Your Questions 👇👇👇 | Mufti Rasheed Official.

اگر فرض نماز سے پہلے سنت چھوٹ جائے تو فرض نماز کے بعد سنت پڑھنا چاہیے یا نہیں ؟میرا ایک سوال ہے۔ عورت کو اگر دو طلاق ہو اور عدت بھی گزار دے کیا اس کے بعد اسکی شادی اسی بندے سے ہو سکتی ہے جس نے اسے طلاق دی ہے ۔
لازمی جواب دیں۔
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم .. اگر کوئی شخص مغرب کی نماز میں جماعت سے شریک ہوا اور اسکو تیسری رکعت ملی تو وہ اپنی باقی نماز کس طرح پوری کریگا . یعنی امام کے سلام پھیرنے کے بعد ایک رکعت پڑھ کر بیٹھ جائیگا کیونکہ یہ اس کی دوسری رکعت ہوگی پھر ایک رکعت پڑھ کر بیٹھ جائیگا یہ اس کی تیسری رکعت ہوگی۔ یعنی وہ شخص تیسری رکعت میں شریک ہونے کی وجہ سے تین مرتبہ التحیات پڑھیگا ۔۔ کیا یہ صحیح طریقہ ہے ۔۔ یا تیسری رکعت میں شریک ہونیوالا امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی دو رکعت پڑھ کر التحیات کے لئے بیٹھیگا ۔۔۔ آپ کی کتاب نماز کورس انڈیا میں کیسے ملیگی؟ کیا اس کتاب کی پی۔ ڈی۔ ایف ۔ نیٹ پر موجود ہے۔؟ کیا آپ کی ٹیم یہ کتاب ای میل پر یا کسی کے واٹس ایپ پر بھیج سکتی ہے؟ اگر ہاں تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟ انڈیا سے عبدالله
ہم جو قرآن پڑھکر ایسال ثواب کر تے ہیں اسمیں ہم کو ثواب ملتا ہے عبد الاحد یوپی سے
سیرت پاک میں شورا اصل ہے یا امارت؟
قیامت میں حساب و کتاب کی آسانی کے لیے کچھ باتیں بتائے نیز حساب و کتاب تنهائی میں ھوگی یا سب کے سامنے ۔ شکریہ مفتی صاحب
مفتی صاحب بدعت کسے کہتے ہیں کیا جو لوگ تیجا چالیسواں یا دیگر فاتحہ نیاز وغیرہ کرتے ہیں اور اسے دین کا حصہ نہیں سمجھتے بس یوں ہی کروالیتے ہیں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اور جو نہیں کرتے انہیں برا بھلا بھی نہیں کہتے تو کیا یہ بھی بدعت میں شمار ہوگا ؟ اور انکے یہاں کا کھانا کھانے کا کیا حکم ہے ؟ اور براہ کرم یہ بھی بتادیں کہ شرک اور شرکیہ عقائد میں کیا فرق ہوتا ہے کہ کچھ لوگ بریلویوں کے بارے میں کہتے ہیں وہ نبی ﷺ کو عالم غیب اور نور وغیرہ مانتے ہیں وہ مشرک نہیں انکا عقیدہ مشرکانہ ہے حالانکہ قرآن میں ہے کہ نبی انسان ہیں اور بریلوی حضرات یا جو بھی اسے نہ مانے تو وہ تو کافر ہوجائیگا نہ؟
مفتی صاحب میرے بھائی کی اولاد نہیں ہے انہوں نے اپنی بھانجی گود لے لی اور ولدیت بھی اپنے نام کروا دی ہے اب id card اور passport میں بھی ولدیت اصل باپ کی نہیں ہے تو اب کیا کرنا چاہیے جزاک اللہ
مفتی صاحب میرے دو سوال ہیں، ایک کہ اگر کوئی 60 سال کی عورت ہے اور ان کو طلاق ہو جاتی ہے ان کے عدت کی مدت کتنی ہوگی اور دوسرا کہ اگر کوئی عورت خُلہ لے لیتی ہے تو اس کی عدت کتنی ہوگی؟
مفتی صاحب کسی خوبصورت لڑکی کی تصویر پر تبصرہ کرنا کہ اے اللہ جب دنیا کی حور اتنی خوبصورت ہے تو جنت کی حور کیسی ہوگی ۔ اس طرح کا جملہ کہنا کیسا ہے نور محمد مظفر نگر انڈیا
میرا نام احمد UAE سے ہوں والدہ مجھے باہر ملک جانے سے منع کرتا ہے کیا والدہ کی اجازت کے بغیر میں جاسکتا ہو ؟
مفتی صاحب میرا یہ سوال تھا کے اگر کوئی مشت زنی کرے اور کسی بھی قسم کے فلوئڈ کے باہر انجکٹ ہونے سے پہلے اسے روکھ لے تو کیا یہ حالت جنابت میں آ جائے گا یا نہیں؟
آج عدالت کے ایک کیس پر بات شنی کہ سپریم کورٹ نے مفتی تقی عثمانی کے فتوی کی بنیاد پر عدت کی مدت ۳۹ دن مقرر کی ہے۔ ایسا کیوں ۳۹ دن میں تین ماہواریاں کیسے آسکتی ہیں۔ مفتی صاحب مہربانی فرماکر وضاحت فرمادیں
مفتی صاحب اگر ایک عورت کہے کہ شوہر نے اُسے طلاق دی ہے جبکہ شوہر کہے کہ اس نے طلاق نہیں دی تو کس کی بات کا اعتبار ہوگا
مفتی صاحب .. نماز فجر کی اذان دینے کے بعد مؤذن کا مسجد میں نماز کے انتظار میں ٹہلنا کیسا ہے
مفتی صاحب عیسائی اگر سلام کرے تو کیا جواب دینا چاہئے؟
مفتی صاحب امام کے بلکل پچھلی صف میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے جب کہ اسکی وجہ سے صف دو حصوں میں تقسیم ہوجائے۔
مفتی صاحب السلام علیکم میں انڈیا سے ہوں جھار کھنڈ سے ہوں میرا سوال آپ کی خدمت یہ ہے کہ حمل کتنے وقفے کہ بعد روکنا چاہیے یعنی کہ میری بیٹی ابھی 8 مہینے کی ہے ایسی صورت میں حمل روک جائے تو کیا کرنا چاہیے
محمد رحیم کوھاٹی دوبئی سے میرے ماموں نے ایک چھ مرلے کا مکان اپنے اکلوتے بیٹے کے نام کیا تھا لیکن قبضہ نہیں دیا تھا، ماموں کی فوتگی کے بعد ممانی نے اپنے بیٹے اور بیٹیوں میں وراثت تقسیم نہیں کی ممانی کی وفات کے بعد میرے ماموں کے بیٹے نے بھی مکان میں بہنوں کا حصہ نہیں دیا اور وفات پا گئے. ابھی شریعت کے مطابق اس مکان کی تقسیم کیسی ہو گی؟
عرب امارات سے kpk کے بعض علاقوں میں یہ رواج شروع سے چلا آرہا ہے کہ جب بیوی کو کوئی طلاق دے دیتا ہے تو اس سے یہ کہہ کے دیتا ہے کہ میں نے آپ کو تین پتھر دے دیے ۔ وہ مرد طلاق کے الفاظ۔۔۔
مفتی صاحب پگڑی کے نیچے ٹوپیاں اگر نہیں پہنے تو کوئی گناہ ہے یا جائز ہے میں نے کچھ علماء سے سنا ہے کے صحیح نہیں ہے
مفتی صاحب فضائل اعمال میں۔۔۔
مفتی صاحب ہمارا امام مسجد لحن جلی کے۔۔۔
مفتی صاحب السلام علیکم مفتی صاحب کیا سخت سردی کیوجہ سے موزوں کے نیچے جرابیں دو یاتین جوڑے پہن سکتے ہیں سوال نمبر دو کیا آجکل جو نئے ...
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہیکہ ایک مسلمان اور ایک غیر مسلم دونوں ایک ساتھ مل...
مفتی صاحب مسجد کے اوپن سپیکر میں یا کسی دوکان وغیرہ میں قرآن مجید کی تلاوت ہو رہی ہو تو سننا واجب ہے کیا۔۔۔؟ کیا اس کے دوران کسی کام میں مشغول ہو سکتے ہیں
مفتی صاحب میرا نام محمد نعیم ہے آپ سے گزارش ہے کہ جو بھی حیا کے منافی سوال ہوں تو آپ ان کو شامل نہ کریں۔ ان صاحب سے کہیں کہ یہ سوال اپنے محلے کی مسجد کے امام سے ہوچھ لے۔ بہت سے لوگ اس طرح کے سوالات صرف چسکے کے لئے پوچھتے ہیں۔ اور میں نے...
میں میوات ہریانہ سے ہوں۔ میں مفتی طارق مسعود صاحب کے بیان سنتا ہوں۔ ان کے بیان سن کر میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے نہیں پتا...
مفتی صاحب امام کے ساتھ نماز پڑھنے کے دوران امام سے سجدہ سہو واقع ہوگیا مسبوق کیلئے کیا حکم ہوگا محمد جہا جہانگیر عالم ہندوستان
مفتی صاحب میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ Wahed نامی کمپنی اور اس میں انویسٹ۔۔۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке