آسٹریلوی پارلیمنٹ پر فلسطینیوں کے حامیوں نے بینرز لہرا دیے

Описание к видео آسٹریلوی پارلیمنٹ پر فلسطینیوں کے حامیوں نے بینرز لہرا دیے

آسٹریلوی پولیس نے پارلیمنٹ کی عمارت پر فلسطینیوں کی حمایت میں بینرز لگانے والے چار مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ جمعرات کو فلسطینیوں کے حامیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سیاح کپڑوں میں ملبوس چار افراد پارلیمنٹ کی عمارت پر چڑھ کر گئے اور انہوں نے بینرز لٹکا دیے جس پر تحریر تھا "دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا۔" چاروں افراد تقریباً ایک گھنٹے تک پارلیمنٹ کی عمارت پر موجود رہے جنہیں پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس کا حالیہ تنازع سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا جس میں 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق اب تک 37 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔⁣

مزید تفصیلات:
https://bit.ly/3yael6G

Комментарии

Информация по комментариям в разработке