Foreign Investment in SIFC Projects: Driving Economic Stability and Rapid Growth

Описание к видео Foreign Investment in SIFC Projects: Driving Economic Stability and Rapid Growth

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بعد سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت پوری حکومتی مشینری ون ونڈو کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ غیرملکی سرمایہ کاری سے نئے ادارے بنیں گے، فیکٹریاں لگیں گی، لوگوں کو روزگار ملے گا۔ جدید ٹیکنالوجی اور مشینری آئے گی اور پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔ اس جدت سے پاکستانی مصنوعات کا معیار بھی بہتر ہو گا۔ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین سمیت کئی دوست ممالک نے اربوں ڈالرز کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے، خصوصاً برادر ملک چین کی سرمایہ کاری نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ گیم چینجر منصوبے جہاں پاکستانی معیشت میں ایک انقلاب لائیں گے وہیں خطے اور دنیا بھر کی ترقی کے لیے بھی مفید ثابت ہوں گے۔

اس تحریر کو پڑھنے کے لیے وزٹ کریں https://hilal.gov.pk/view-article.php?i=8749

Комментарии

Информация по комментариям в разработке