Trending song on Palestine ¦ al madad al madad ya khuda rehnuma Mustafa ¦ Umair Hafiz ¦ KEHAKSHAAN

Описание к видео Trending song on Palestine ¦ al madad al madad ya khuda rehnuma Mustafa ¦ Umair Hafiz ¦ KEHAKSHAAN

Disclaimer:

All scenes featured in this video are entirely fictional; nothing is real. This video consists of purchased stock footage, self-created animations, and fictional scenes, including some from dramas, national songs, and video games, all carefully integrated for the sole purpose of enhancing the entertainment value. The primary goal of this audio/video is to provide positive and enjoyable entertainment to the audience. Please be aware that scenes used are not real and are not intended to mislead or deceive viewers.
Furthermore, the music audio used in this video is 100% produced by kehakshaan Band and is under their digital rights.

Trending song on Phalastine ¦ al madad al madad ya khuda ya khuda rehbar wo rehnuma Mustafa mustafa ¦ Umair Hafiz ¦ KEHAKSHAAN

Artist : Umair Hafiz
Poet : Ejaz Rehmani
Director : Sufiyan Saifi
Audio : sound designer
Video : Z S U S
Production : Kehkashaan


المدد المدد یا خدا یاخدا
رہبر و رہنما مصطفیٰ مصطفیٰ

اے دو عالم کے رب سب کے حاجت روا
عرض کرتے ہیں تجھ سے بصد التجا
ہم کو راہ یقین و صداقت دکھا
تو عطا ہی عطا ہم خطا ہی خطا
یہ حقیقت ہے تیرے کرم کے سوا
حل نہ ہو گا ہمارا کوئی مسئلہ
ہم نے پائی ہے اپنے کیے کی سزا
زندگی آج ہے وقف رنج و بلا
چاہتے ہیں اگر لوگ اپنا بھلا
سب کے ہاتھوں میں ہو پرچم مصطفی
روز و شب ہو یہی دوستو ! مشغلہ
آو ہم سب لگائیں یہ مل کر صدا

المدد المدد یا خدا یاخدا
رہبر و رہنما مصطفیٰ مصطفیٰ

تجھ سے وعدہ کیا تھا جو ہم نے خدا
آج تک بھی نہ ہم سے وہ پورا ہوا
ہم نے کیا کچھ کہا تھا مگر کیا کیا
اپنے قول و عمل میں بڑا فرق تھا
چھوڑ کر دامن سید الانبیاء
بھائی سے بھائی آپس میں لڑتا رہا
خنجر ظلم سے خون اتنا بہا
ہو گئی سرخ ارض وطن کی قبا
یہ ہماری ہی غفلت سے سب کچھ ہوا
قافلہ دور منزل سے ہوتا گیا ‌
یہ صلہ ہم کو گمراہیوں کا ملا
آج کرتے ہیں تجدید عہدِ وفا

المدد المدد یا خدا یاخدا
رہبر و رہنما مصطفیٰ مصطفیٰ

غم کے بادل ابھی تک ہیں چھائے ہوئے
اک زمانہ ہوا مسکرائے ہوئے
دل پہ زخم تمنا ہے کھائے ہوئے
ہم کہ احباب کے ہیں ستائے ہوئے
اپنا دربار سب کچھ لٹائے ہوئے
دشمنوں کو گلے سے لگائے ہوئے
حسرتوں کا جنازہ اٹھائے ہوئے
اپنے خون وفا میں نہائے ہوئے
اشک پلکوں پہ اپنی سجائے ہوئے
تیرے آگے ہیں سر کو جھکائے ہوئے
ہم کہ دست دعا کو اٹھائے ہوئے
کرب سے اب تو ہم کو رہائی دلا

المدد المدد یا خدا یاخدا
رہبر و رہنما مصطفیٰ مصطفیٰ

مقصد زیست کی آگہی چاہیے
گم اندھیرے میں ہیں، روشنی چاہیے
اس زمیں کی طرح عاجزی چاہیے
آسماں کی طرح برتری چاہیے
ہر قدم پر سلامت روی چاہیے
جس کو تو چاہتا ہے وہی چاہیے
دیدۂ و دل کو آسودگی چاہیے
غم کے مارے ہوؤں کو خوشی چاہیے
کل نہیں چاہتے ہم ابھی چاہیے
زندگی چاہیے ، زندگی چاہیے
ہر قدم ہم کو رحمت تری چاہیے
ہر طرف چل رہی ہے مخالف ہوا

المدد المدد یا خدا یاخدا
رہبر و رہنما مصطفیٰ مصطفیٰ

اب قدم سوئے منزل بڑھائیں گے ہم
راستہ رہ بروں کو دکھائیں گے ہم
کشتیاں اپنی خود ہی جلائیں گے ہم
موجِ طوفاں کو ساحل بنائیں گے ہم
بے خطر آگ میں کود جائیں گے ہم
پھول آتش کدوں میں کھلائیں گے ہم
دار پر چڑھ کے بھی مسکرائیں گے ہم
دین حق کے لیے سر کٹائیں گے ہم
شمع احساس کی لو بڑھائیں گے ہم
اس وطن کا تقدس بچائیں گے ہم
زندگی کے ترانے سنائیں گے ہم
دشمنوں سے رہیں گے نبرد آزما

المدد المدد یا خدا یاخدا
رہبر و رہنما مصطفیٰ مصطفیٰ


Kehkashaan ,naat,tarna,new naat,main palestine hun, almadad ya khuda palestine song,palestine naat,palestine nasheed,new palestine naat,Salahuddin Ayyubi,labaik ya aqsa,aqsa nasheed,aqsa naat,umair hafiz naat, The Conqueror of Jerusalem,nasheed,tarana,labbaik ya aqsa,aqsa,al quds,masjid e aqsa, al quds hamara hai,alquds naat,falastini song,falasteen news today,al qudsu tunadeena,al quds lana arabic song,al quds live,palestine nasheed arabic,Palestine naat ana damm8 falsteeni

Комментарии

Информация по комментариям в разработке