Logo video2dn
  • Сохранить видео с ютуба
  • Категории
    • Музыка
    • Кино и Анимация
    • Автомобили
    • Животные
    • Спорт
    • Путешествия
    • Игры
    • Люди и Блоги
    • Юмор
    • Развлечения
    • Новости и Политика
    • Howto и Стиль
    • Diy своими руками
    • Образование
    • Наука и Технологии
    • Некоммерческие Организации
  • О сайте

Скачать или смотреть Five Pillars of Islam Definition | Kalma Namaz Roza Zakat Hajj

  • Islamic Information
  • 2019-09-29
  • 11834
Five Pillars of Islam Definition | Kalma Namaz Roza Zakat Hajj
Five Pillars of Islam DefinitionFive Pillars of IslamPillars of IslamIslam DefinitionInformation about IslamIslamic Information in urduIslamic Information in HindiIslamic Videos5 pillarspillar of imantaking shahadapillars of imanteachings of the quran5 pillars of islam definition5 pillars of islam in arabic5 pillars of islam for kids5 pillars of islamkalmaNamazRozazakatzakat ruleshajj definitionHajjwhen to pay zakatkalma sharif
  • ok logo

Скачать Five Pillars of Islam Definition | Kalma Namaz Roza Zakat Hajj бесплатно в качестве 4к (2к / 1080p)

У нас вы можете скачать бесплатно Five Pillars of Islam Definition | Kalma Namaz Roza Zakat Hajj или посмотреть видео с ютуба в максимальном доступном качестве.

Для скачивания выберите вариант из формы ниже:

  • Информация по загрузке:

Cкачать музыку Five Pillars of Islam Definition | Kalma Namaz Roza Zakat Hajj бесплатно в формате MP3:

Если иконки загрузки не отобразились, ПОЖАЛУЙСТА, НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если у вас возникли трудности с загрузкой, пожалуйста, свяжитесь с нами по контактам, указанным в нижней части страницы.
Спасибо за использование сервиса video2dn.com

Описание к видео Five Pillars of Islam Definition | Kalma Namaz Roza Zakat Hajj

Five Pillars of Islam Definition | Kalma Namaz Roza Zakat Hajj
   • Five Pillars of Islam Definition | Kalma N...  
This Channel Is about the Different type of Islamic information. here you can find very good Islamic information about Daily routine.
Please Subscribe my channel for more videos
Face book Page
  / %d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%8...  

Five Pillars of Islam Definition,Five Pillars of Islam,Pillars of Islam,Islam Definition,Information about Islam,Islamic Information in urdu,Islamic Information in Hindi,Islamic Videos, Namaz,Roza,zakat,zakat rules,hajj definition,Hajj

ابوعبد الرحمٰن عبد اللہ بن عمر بن خطاب سے روایت ہے ،کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺکو فرماتے ہوئے سنا ’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے :گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ،نماز قائم کرنا ،زکوٰۃ ادا کرنا،بیت اللہ کا حج کرنا،اور رمضان المبارک کے روزے رکھنا۔‘‘ارکان اور بنیادی ستون جن پردین اسلام کی عمارت قائم ہے ۔اب ان تمام کی وضاحت کی جاتی ہے۔
اسلام کا پہلا رکن: توحید ورسالت کا اقرار
اسلام کا پہلا رکن دو حصوں پر مشتمل ہے۔حصہ اول’’ توحید ‘‘کہلاتا ہے ۔یعنی دل اور زبان سے اس بات کا اقرار کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں،وہی حاجت روا اور مشکل کشا ہے۔زندگی اور موت کا وہی مالک ہے۔اولاد دینے والا ،رزق پہنچانے والااور نفع و نقصان کا وہی مالک ہے۔صرف وہی مختار کل ہے باقی سب عاجز بندے ہیں۔کوئی نبی،ولی،فرشتہ یا بزرگ اللہ کی ذات یا صفات اور حقوق و افعال میں اس کا شریک وہمسر نہیں۔وہ اپنی ذات کی طرح صفات میں بھی یکتا ہے۔توحید کے برعکس عقیدہ کو شرک کہا جاتا ہے۔
اسلام کے پہلے رکن کا دوسرا حصہ ’’رسالت‘‘ کہلاتا ہے۔اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی راہنمائی کے لئے ہر زمانہ میں انبیاء ورسل مبعوث فرمائے یہ سلسلہ سيدنا آدم سے شروع ہوا اور محمد ﷺاس سلسلہ کی آخری کڑی ہیں۔آپ قیامت تک کے تمام انسانوں کے لئے نبی ورسول بن کر آئے ۔آپ کے بعد اب قیامت تک کوئی نبی و رسول نہیں آئے گا۔اگر کوئی نبوت یا رسالت کا دعویٰ کرے تو وہ کاذب ،دجال ہے اور اس کو ماننے والا کافر مرتد ہے۔
اسلام کا دوسرا رکن:اقامت صلوٰۃ
کلمہ پڑھ لینے کے بعد ایک مسلمان پر سب سے پہلے نماز کا فریضہ عائد ہو تا ہے۔دین اسلام میں نماز کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔قرآن مجید میں سینکڑوں با رنماز کا حکم آیا ہے۔اور بیسیوں جگہ نماز کو اہل ایمان کی علامت قرار دیا گیا ہے۔قیامت والے دن سب سے پہلے نماز ہی کا حساب ہو گا۔اگر آدمی نماز کے سوال میں کامیاب ہوگیا تو باقی تمام سوالوں میں کامیاب ہو جائے گا۔نبی ﷺنے اسلام اور کفر کے درمیان حدّ فاصل نماز کو ہی قرار دیا ہے۔بلکہ آپ نے نماز پر اس قدر زور دیا کہ فرمایا:’’جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز کی تعلیم دواگر دس سال کا ہو جائے اور نماز میں سستی کا مرتکب ہو تو اسے سزا دو۔‘‘[ابو داؤد:۴۹۴]
]قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں نماز کے لئے ’’اقامت ‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔اقامت کا مفہوم صرف نماز پڑھ لینا ہی نہیں بلکہ نماز کو با الالتزام،مکمل آداب وشرائط کے ساتھ ہمیشہ پابندی کے ساتھ باجماعت مسنون طریقہ کے مطابق ادا کرناہے۔اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اسلام کا تیسرا رکن:زکوٰۃ
زکوٰۃ کا لغوی معنی نشو ونما اور پاک کرنا ہے۔جو لوگ صاحب حیثیت ہوں ان پر اللہ تعالیٰ نے فرض کیا ہے کہ وہ اپنی دولت میں سے مخصوص حصہ اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔تاکہ دولت گردش کرتی رہے اور مالداروں کے دل میں دولت کی محبت گھر نہ کر جائے۔نیز معاشرہ کے جو افرادمفلوک الحال،مفلس اور نادار ہوں ان کی مدد کی جائے۔جو شخص صاحب نصاب ہووہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی طرف سے مقرر کردہ حصہ ان کے متعین کردہ افراد میں تقسیم کردے مثلاًجو شخص ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی کا مالک ہو۔سال گزرنے کے بعد اس پر اس دولت کا چالیسواں حصہ بطور زکوٰۃ ادا کرنا فرض ہے۔اسی طرح اگر کسی کے پاس چالیس بکریاں سال بھر موجود رہیں تو سال بعد ایک بکری بطور زکوٰۃ ادا کرنا فرض ہے۔اسی طرح گائے ،اونٹ وغیرہ کا علیحدہ علیحدہ نصاب ہے۔عشر اور صدقۃالفطر وغیرہ بھی زکوٰۃ کی اقسام ہیں۔
اسلام کا چوتھا رکن:رمضان کے روزے
مسلمانوں پر سال بھر میں رمضان المبارک کے ایک مہینہ میں روزے رکھنا فرض ہے،روزہ ہر عاقل ،بالغ،صحت مند اور باشعورمسلمان مرد وعورت پر فرض ہے۔صبح صادق سے لیکر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور نفسانی خواہشات پر کنٹرول رکھنے کا نام روزہ ہے۔روزہ انسان کو متقی اور پرہیز گار بناتا ہے۔مسافر اور مریض کو اجازت ہے کہ وہ روزہ چھوڑدیںالبتہ بعد از رمضان ان روزوں کی قضائی دینی ہو گی۔روزے کی بڑی فضیلت اور ثواب ہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:’’جوشخص ایمان کی حالت میں اللہ تعالیٰ سے اجر وثواب کی خاطر روزے رکھے۔اس کی سابقہ زندگی کے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں‘‘[بخاری ،مسلم]روزہ سے جفا کشی،صبرو تحمل اور ناداروں سے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں روزہ طبی طور پر بھی لاتعداد فوائد کا موجب ہے۔
اسلام کا پانچواں رکن:حج
جو شخص صاحب استطاعت ہو ،یعنی اپنے اہل وعیال اورزیر کفالت اشخاص کی جملہ ضروریات پوری کرنے کے بعد سفر بیت اللہ کا متحمل ہو اس پر لازم ہے کہ وہ ایام حج میں اللہ تعالیٰ کے گھر جاکرمتعلقہ مناسک ادا کرے۔حج میں احرام باندھنا،بیت اللہ شریف کا طواف کرنا،صفا مروہ کی سعی کرنا،بال کٹوانا،منیٰ میں حاضری دینا،وقوف عرفہ اورمزدلفہ میں قیام وغیرہ شامل ہیں۔حج کا بہت ثواب ہے۔رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:’’حج مبرور کی جزا جنت ہے۔‘‘[متفق علیہ]ایک دوسری حدیث میں آپ نے فرمایا :’’حج کرنے کے بعد انسان گناہوں سے یوں پاک صاف ہو جاتا ہے گویا وہ آج پیدا ہوا ہے۔[متفق علیہ]

Комментарии

Информация по комментариям в разработке

Похожие видео

  • О нас
  • Контакты
  • Отказ от ответственности - Disclaimer
  • Условия использования сайта - TOS
  • Политика конфиденциальности

video2dn Copyright © 2023 - 2025

Контакты для правообладателей [email protected]