Mere Aaqa Andhero Mai | Naat e Pak | Haider Saif | Sarfaraz Bazmi | Ramzan Mubarak

Описание к видео Mere Aaqa Andhero Mai | Naat e Pak | Haider Saif | Sarfaraz Bazmi | Ramzan Mubarak

رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ رمضان المبارک ہم پر سایہ فگن ہے۔ عجیب کشمش ہے کہ ایک جانب رمضان المبارک کی ساعتیں ہیں تو دوسری جانب اس وبا کا برپا کردہ قہر ہے اور انسان ہے کہ بے بسی کا شکار ہے۔

ایسے موقع پر اللہ کی یاد اور اس کی جانب رجوع کرنا ہی نجات کا واحد راستہ ہے۔ آئیے اپنے پروردگار کی طرف لوٹیں اور اس سے دعا کریں کہ وہ اپنے حبیب نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے تمام دنیا پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔ 🤲🏼


Vocal : Haider Saif
Lyrics : Sarfaraz Bazmi Sahab.
Music : Navneet Kedar
Mixing and Mastering : Navneet Kedar
Composition : Navneet Kedar Haider Saif
D.O.P. : Atif Ali Khan
Edited By : Atif Ali Khan
Drone shots and Footages
BWQ 1453 YouTube channel
   / @philosophyxphd  

AbouAdelIslam Deen YouTube channel
haramaininfo YouTube channel.
   / haramaininfo  

Special Thanks
Muzammil Hayat Bhawani
Talha Mannan
Najmus Saqib
Samiya Khan

Lyrics.
سرفراز بزمی

نعت

جہاں میں دین حق کا بول بالا کردیا تم نے
"مرے آقا ! اندھیرے میں اجالا کردیا تم نے "

جبین آدمیت پر حرا کا نور جب چمکا
عرب کے چاند ! دنیا بھر پہ ہالہ کردیا تم نے

کوئی بس طور تک ، تم شمع بزم لامکانی تک
وقار آدمیت کتنا بالا کر دیا تم نے

بجھے شعلے شقاوت کے، پڑی جب پیار کی شبنم
عمر کی آتش نفرت کو پالا کردیا تم نے

عرب یعنی گڈریے دشت کے ، صحرا کے رکھوالے
شتر بانوں کو بھی تہذیب والا کردیا تم نے

مٹایا قیصر و کسریٰ کا استبداد دنیا سے
شکوہ کفر کو مکڑی کا جالا کردیا تم نے

تمہاری ذات سے ممکن ہوئی قسمت کی تابانی
مقدر اپنے بزمی کا نرالا کردیا تم نے

Комментарии

Информация по комментариям в разработке