جاپان: ریلوے کمپنی نے روبوٹ کو درخت کاٹنے اور رنگ کرنے پر لگا دیا

Описание к видео جاپان: ریلوے کمپنی نے روبوٹ کو درخت کاٹنے اور رنگ کرنے پر لگا دیا

جاپان کی ایک ریلوے کمپنی نے انسان نما ایک روبوٹ کو کام پر لگا دیا ہے۔ یہ روبوٹ اپنے ہاتھوں میں نصب مختلف آلات کی مدد سے 40 کلو تک وزن اٹھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ برش سے رنگ اور درختوں کی کاٹ چھانٹ بھی کر سکتا ہے۔ اس روبوٹ کو فی الحال ریل کی پٹریوں کے ساتھ لگے درختوں کی شاخیں تراشنے اور ریلوے لائن پر لگے فریمز کو کلر کرنے کا کام دیا گیا ہے۔ روبوٹ کو ایک آپریٹر کنٹرول کرتا ہے۔ ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے مزدوروں کی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке