NEW MANQABAT |ME HOON ABBAS AS| BY LAEEQ RAZA |POET| DR ALI ZAMEER NEW MANQABAT 2022-1443

Описание к видео NEW MANQABAT |ME HOON ABBAS AS| BY LAEEQ RAZA |POET| DR ALI ZAMEER NEW MANQABAT 2022-1443

PUBLISHED ON 7 MARCH 2022

MUSADAS ME HOON ABBAS AS
RECITED BY ZAWAR LAEEQ RAZA
POETRY DR. ALI ZAMEER
COMPOSITION OWN RIZVI
AUDIO &VIDEO 7 VERSION STUDIO
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------
#LaeeqRaza #4shaban #newManqabat2022
#shaban #mola abbas #manqabat
یں ہوں عباسِؑ علمدارِ وفا دیکھو گے
کیسی شبیرؑ کی ہے مجھ پہ عطا دیکھو گے
میں اگر تیغ چلاوں تو قضا دیکھو گے
میری صورت میں ہی زھرؑا کی دعا دیکھو گے

میری تلوار کی جو فوج میں زد دیکھے گا
وہ جہنم کی یہاں آخری حد دیکھے گا

آ گیا شیر جو میدان میں اللہ اللہ
صورتِ حضرتِ عمرانؑ میں اللہ اللہ
زندگی کب رہی انسان میں اللہ اللہ
بدلے میدان جو شمشان میں اللہ اللہ

جب بھی عباسِؑ علمدارِ جری لڑتا ہے
ملک الموت بھی اس وقت کھڑا ڈرتا ہے

میں نے شبیرؑ کے ہاتھوں سے غزا کھائی ہے
میں ہوں نوکر میرے مولاؑ نے کہا بھائی ہے
اور ایقان کی اس طرح سے حد پائی ہے
میرے ہی مان پہ زینبؑ جو یہاں آئی ہے

اب اگر مجھ کو لڑائی کی اجازت ہوتی
قبلِ مہدیؑ ہی زمانے میں قیامت ہوتی

بولی زھراؑ کسے معلوم ہے میرا غازیؑ
عکسِ حیی کبھی قیوم ہے میرا غازیؑ
اور زمانے میں بھی مخدوم ہے میرا غازیؑ
اور وہ کہتی ہیں معصوم ہے میرا غازیؑ

میرا بیٹا ہے یہ انوارِ چمن میرا ہے
جان لو تیسرا عباسؑ حسنؑ میرا ہے

ارے کس جوش میں غافل ہیں یہ لڑنے والے
میرے بابا کے ہی ٹکڑوں پہ ہیں پلنے والے
ہم بناتے ہیں انہیں اور یہ بننے والے
اپنی اوقات سے یہ لوگ ہیں گرنے والے

اپنے اجداد کی طاقت ہی بتاؤ مجھ کو
کوئی تو نہر کنارے سے ہٹاؤ مجھ کو

میرے شبیرؑ کے فرمان میں بھی حکمت ہے
جانتے ہیں وہ میرے حملے میں ہی فرقت ہے
اور یہ موت میرے ہاتھ کی اک حرکت ہے
ملک الموت حقیقت میں میری قدرت ہے

میں یہاں تم کو نظر بھر کے اگر دیکھوں گا
موت اس سمت کو جائے گی جدھر دیکھوں گا

کلمہ پڑھ کر بھی تم ایمان بھلانے والو
حافظ و قاری ہو قرآن بھلانے والو
خم کے میدان کا اعلان بھلانے والو
میرے باباؑ کی ہر اک شان بھلانے والو

تم نمازوں میں خداوند کے منکر نکلے
میرے بابا کی فضیلت کے مقصر نکلے

کب یہ کلمہ تمہیں بولا تھا خد را پڑھ لو؟
اب اگر پڑھ ہی لیا ہے تو یہ سارا پڑھ لو
آلِ زھراؑ کے فضائل کا سپارہ پڑھ لو
مشورہ دیتا ہوں کلمہ ہی دوبارہ پڑھ لو

ورنہ ہیبت سے تیرے حلق بھی تر کب ہوں گے
جسم تو ہوں گے مگر ان پہ یہ سر کب ہوں گے

پھر یہ میدان سے آئی تھی صدائے غازیؑ
میں ہوں عباسِؑ خدا وہ ہے خدائے غازیؑ
یاد رکھنا کہ اگر لڑنے کو آئے غازیؑ
یاد خیبر کا وہ حیدرؑ بھی کرائے غازیؑ

مجھے لڑنے کی اجازت جو ملی دیکھو گے
مجھے اللہ کی قسم سارے علیؑ دیکھو گے

چرچے عباسؑ کی طاقت کے سنو گھر گھر ہیں
کچلے عباسؑ نے لمحوں میں کئی لشکر ہیں
بھول مت جانا کہ عباسؑ سنو حیدرؑ ہیں
میرے شاگردوں میں قاسمؑ بھی ہیں اور اکبرؑ ہیں

میرا پالا ہوا توحید کی فریاد بنے
کوئی قاسمؑ کوئی اکبرؑ کوئی سجادؑ بنے

فاطمہؑ زھرا ہیں قرآن تو آیت میں ہوں
اور حسنینؑ کی ہر وقت شجاعت میں ہوں
جو وفاوں پہ ہے واجب وہ ولایت میں ہوں
اور قرآن میں جو ہے وہ ہدایت میں ہوں

تھام کر دستِ خدا کو ہی چلا ہے عباسؑ
اور شبیرؑ کے ہاتھوں میں پلا ہے عباسؑ

بات اس وقت یہ کرنی بھی ضروری ہو گی
ختم مولاؑ سے سنو کیسے یہ دوری ہو گی
اے ضمیرؔ آپ کی حسرت بھی یہ پوری ہو گی
پرچمِ غازیؑ سے چھت کعبے کی نوری ہو گی

ساتھ مہدیؑ کے بھی غازیؑ کو بلایا جائے
دشمنِ فاطمہ زھراؑ کو جلایا جائے

ڈاکٹر علی ضمیرؔ

Комментарии

Информация по комментариям в разработке