Alwida Nazam ┇ Suno Dil Se Yaaro Salaam Akhiri Hai ┇ Jameel Hansrot

Описание к видео Alwida Nazam ┇ Suno Dil Se Yaaro Salaam Akhiri Hai ┇ Jameel Hansrot

سنو دل سے یارو سلام آخری ہے
نظم آخری ہے کلام آخری ہے

میرے دوستو زندگی ایک سفر ہے
کہیں ٹھہر جانے کی کوشش نہ کرنا

یہ دنیا بڑی بے وفا ہے سنبھلنا
کہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا

اگر ہم سے کوئی ضرر تم کو پہنچا
تو ناراض ہونے کی کوشش نہ کرنا

یہ ابلیس ملعون دشمن ہمارا
کہیں لوٹ نہ لے یہ ایماں ہمارا

مسائل سے گھبرا کے اے ہم نشینوں
چمن چھوڑ جانے کی کوشش نہ کرنا

برائی کا بدلہ برائی نہیں ہے
شرافت تو یہ ہے بھلائی کرو تم

اگر راہ میں کوئی کانٹا  بچھائے
اسے بھی ستانے کی کوشش نہ کرنا

میرے دوستوں زندگی ایک سفر ہے
کہیں ٹھہر جانے کی کوشش نہ کرنا

دعا کرنا بھائی جدا ہو رہے ہیں
رہی زندگی تو پھر آکر ملیں گے

اگر مر گئے تو دعا کرتے رہنا
آنسو بہانے کی کوشش نہ کرنا

یہ الوداع نظم ٢٦ رجب ١٤١٧ھ مطابق ٨ دسمبر ١٩٩٦ منعقد ایک الوداعی نشست جو حضرت مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اللہ کی صدارت میں ہوئی اور. یہ نشت تمام طلبۂ ندوۃ العلماء اور اساتذۂ کرام کی جانب سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر یہ نظم پڑھی گئی تھی۔

This Farewell Nazam was recited in a gathering which was held at Nadwatul Ulama Lucknow under the supervision of Hadhrat Maulana Abul Hasan Ali Nadwi رحمۃ اللہ علیہ on the 8th of December 1996 which was dedicated to the students graduating that year.

Комментарии

Информация по комментариям в разработке