Qibla Huzor ki Hamary Ghareeb Khanay Par Amad | Rana M Idrees |Shaykh ul Islam Dr M Tahir ul Qadri |

Описание к видео Qibla Huzor ki Hamary Ghareeb Khanay Par Amad | Rana M Idrees |Shaykh ul Islam Dr M Tahir ul Qadri |

وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم اُن کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

وہ آئے۔ ایک خاموش سی آمد، جیسے ہوا کا ہلکا سا جھونکا۔ دروازہ کھلا تو ایک روشنی سی اندر آئی۔ کچھ کہا نہیں، مگر ہر شے بدل گئی۔ دیواریں، دروازے، فرش، سب جیسے کسی انجان خواب میں ڈوب گئے۔

الفاظ تو جیسے غیر ضروری تھے۔ ان کی موجودگی خود ایک دعا تھی۔ ایک خاموش، مگر گہری دعا۔ کوئی حرف ادا نہ ہوا، پر دل میں جیسے کچھ ہلچل مچ گئی۔ ہوا میں ایک عجیب سی سرگوشی، شاید کوئی دعا، شاید کوئی پیغام، شاید محض خاموشی۔

گھر کے کونے جیسے چپکے چپکے کچھ کہنے لگے ہوں، پر کسی نے سنا نہیں۔ وہ آئے، وہ گئے، اور سب کچھ ویسا ہی رہا، پھر بھی سب کچھ بدل گیا۔۔!!

بس اتنے میں نمودار ہوا وہ گلِ رعنا
جسے خسرو نے کہا تازہ جواں، موئے میاں، پستہ دہاں جان جہاں
بسخن جملہ مسیحے، بزباں جملہ فصیحے

ایسے میں آ اجل تو کہاں جا کے مر گئی .

بقول شاعر
متاع جاں ہیں مری عمر بھر کا حاصل ہیں
وہ چند لمحے تیرے قرب میں گزارے ہوئے

بے سایہ رسول کا سایہ، حیدر کرار کی للکار، سیدہ کی چادر تطہیر کا پاسبان، غوث الاعظم کا مرید صادق،
حضور سیدی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سلمہ الباری کی آمد کے وہ پرنور مناظر کہ جب
غریب خانہ رحمت خانہ بن گیا ۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке