جہاں تک کام چلتا ہو ..

Описание к видео جہاں تک کام چلتا ہو ..

جہاں تک کام چلتا ہو غزا سے
وہاں تک چاہیئے بچنا دوا سے
اگر خوں کم بنے, بلغم زیادہ
تو کھا گاجر, چنے, شلغم زیادہ
جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا
جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس
مربہ آملہ کھا یا انناس
اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی
تو پی لے سونف یا ادرک کا پانی
تھکن سے ہوں اگر عضلات ﮈھیلے
تو فورا دودھ گرما گرم پی لے
جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے
اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل
تو انگلی سے مسوڑھوں پر نمک مل
جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
تو مصری کی ﮈلی ملتان کی چوس
شفا چاہئیے اگر کھانسی سے جلدی
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی
اگر کانوں میں کچھ تکلیف ہووے
تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے
اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے
تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے
تپ دق سے اگر چاہئیے رہائی
بدل پانی کے گنا چوس بھائی
دمہ میں یہ غزا بے شک ہے اچھی
کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی
اگر تجھ کو لگے جاڑے کی سردی
تو استعمال کر انڑے کی ﺫردی
جو بدہضمی میں تو چاہے افاقہ
تو اک دو وقت کا کرلے تو فاقہ

Комментарии

Информация по комментариям в разработке