The Song Of Resistance | Dastoor | Habib Jalib | Haider Saif |

Описание к видео The Song Of Resistance | Dastoor | Habib Jalib | Haider Saif |


Dastoor is written by Marhoom Habib Jalib sb.
Composed by Dr. Haider Saif



دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
‎چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
‎وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
‎ایسے دستور کو صبح بے نور کو
‎میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
‎میں بھی خائف نہیں تختۂ دار سے
‎میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
‎کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
‎ظلم کی بات کو جہل کی رات کو
‎میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
‎پھول شاخوں پہ کھلنے لگے تم کہو
‎جام رندوں کو ملنے لگے تم کہو
‎چاک سینوں کے سلنے لگے تم کہو
‎اس کھلے جھوٹ کو ذہن کی لوٹ کو
‎میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
‎تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
‎اب نہ ہم پر چلے گا تمہارا فسوں
‎چارہ گر دردمندوں کے بنتے ہو کیوں
‎تم نہیں چارہ گر کوئی مانے مگر
‎میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

Комментарии

Информация по комментариям в разработке