Taiwanese lawmakers brawl in parliament session | VOA Urdu

Описание к видео Taiwanese lawmakers brawl in parliament session | VOA Urdu

تائیوان کی پارلیمنٹ میں جمعے کو دو سیاسی جماعتوں کے اراکین لڑ پڑے اور گتھم گتھا ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑائی کے دوران کچھ قانون سازوں کو زخم بھی آئے ہیں۔ یہ تنازع پارلیمنٹ میں ایک سیاسی جماعت نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے تین بل پیش کرنے پر شروع ہوا تھا۔ ناقدین کا اعتراض ہے کہ ان میں سے ایک بل آئینی عدالت کو مفلوج کر دے گا۔ ڈیموکریٹ پروگریسو پارٹی کی جانب سے ان بلز پر ووٹنگ کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق پارٹی کے قانون ساز جمعرات کو پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر داخل ہوئے اور اسپیکر کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ نیشنلسٹ پارٹی کے ارکان کی جانب سے انہیں پیچھے ہٹانے کی کوشش کی گئی جس پر ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

#VOAUrdu #taiwan #clash #videos #shorts

Комментарии

Информация по комментариям в разработке