#Sati_Keval_Ram

Описание к видео #Sati_Keval_Ram

ستی کیول رام کی سمادھی۔تھلہ بلوٹ شریف ژوبہ کے پی کے پاکستان
پاکستان کے صوبہ کے پی کے ضلع ڈیرہ اسماعیل کی
تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ بلوٹ شریف میں ھندووں کی روحانی مذہبی شخصیت سری لال جہ مہاراج کے پوتے ستی کیول رام کی سمادھی۔تھلہ پر ھر سال دس اپریل سے تیرہ اپریل کو صدیوں سے بیساکھی کا میلہ لگتا ارھا اس بیساکھی میلے میں اندورن ملک اور بیرون ملک سے ھندووں کی بڑی تعداد اس میلے میں شرکت کرتی ھے۔یہاںھر مہینے کی چاند کی پہلی جمعرات کو اجتماع ھوتا ھے۔ستی کیول رام کے بارے میں بتایا جاتا ھے کہ وہ چار سو سال سے زاٸد
عرصہ قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقہ مظفر گڑھ ڈیرہ غازی کے علاقوں سے ھجرت کر کے بلوٹ شریف اٸے تھے انہوں نے بلوٹ شریف میں ایک پیپل۔بوھڑ کے درخت کے نیچے ڈیرہ ڈالا تھا اور عبادت کی تھی۔ستی کیول رام کی سمادھی پر حکومت پاکستان نے ھندووں زاٸرین کی سہولت کے لیے رھاٸشی کمرے تعمیر کیے ھیں اور بیساکھی میلے پر بھی ھندووں کو سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات فراھم کی جاتی ھیں۔ستی کیول رام کی گدی کے اصل جانشین کا نام ساٸیں شام سندر ھیں جو اسوقت کنیڈا میں مقیم ھیں اور ستی کیول رام کی گدی کے موجودہ نگران کا نام محمد رمضان ھے جو مسلمان ھیں۔ستی کیول رام کی گدی کے موجودہ نگران محمد رمضان کا نگران ھونا ھندو مسلمان کی محبت رواداری کا ثبوت ھے۔۔
رپورٹ۔۔۔۔ملک رفیع اللہ ملانہ اینڈ سید مصطفی شاہ کلورکوٹ فاسٹ یوٹیوب چینل ضلع بھکر پنجاب پاکستان

Комментарии

Информация по комментариям в разработке