Logo video2dn
  • Сохранить видео с ютуба
  • Категории
    • Музыка
    • Кино и Анимация
    • Автомобили
    • Животные
    • Спорт
    • Путешествия
    • Игры
    • Люди и Блоги
    • Юмор
    • Развлечения
    • Новости и Политика
    • Howto и Стиль
    • Diy своими руками
    • Образование
    • Наука и Технологии
    • Некоммерческие Организации
  • О сайте

Скачать или смотреть Nisar Baz Latest Speech | Nisar Baz Ka Shafi Jan MPA ko Karara Kawab | Awami National Party

  • Pakhtunkhwa Politics
  • 2025-08-25
  • 28
Nisar Baz Latest Speech | Nisar Baz Ka Shafi Jan MPA ko Karara Kawab | Awami National Party
  • ok logo

Скачать Nisar Baz Latest Speech | Nisar Baz Ka Shafi Jan MPA ko Karara Kawab | Awami National Party бесплатно в качестве 4к (2к / 1080p)

У нас вы можете скачать бесплатно Nisar Baz Latest Speech | Nisar Baz Ka Shafi Jan MPA ko Karara Kawab | Awami National Party или посмотреть видео с ютуба в максимальном доступном качестве.

Для скачивания выберите вариант из формы ниже:

  • Информация по загрузке:

Cкачать музыку Nisar Baz Latest Speech | Nisar Baz Ka Shafi Jan MPA ko Karara Kawab | Awami National Party бесплатно в формате MP3:

Если иконки загрузки не отобразились, ПОЖАЛУЙСТА, НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если у вас возникли трудности с загрузкой, пожалуйста, свяжитесь с нами по контактам, указанным в нижней части страницы.
Спасибо за использование сервиса video2dn.com

Описание к видео Nisar Baz Latest Speech | Nisar Baz Ka Shafi Jan MPA ko Karara Kawab | Awami National Party

پچھلا اجلاس بھی امن و امان کے حوالے سے بلایا گیا تھا، لیکن افسوس اس اجلاس میں امن و امان کے بجائے ایسی باتیں کی گئیں جن کا جواب دینا میں ضروری سمجھتا ہوں۔ اُس اجلاس میں اے این پی اور ملی مشر اسفندیار ولی خان پر الزامات لگائے گئے۔ میں اس صوبائی اسمبلی کے اُس ممبر کا نام نہیں لینا چاہتا تاکہ وہ مزید مشہور نہ ہو جائے۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ اسفندیار ولی خان پر کیوں بات کر رہا ہے۔
ایک طرف دہشت گردی ہے، دوسری طرف قدرتی آفات ہیں، مگر وہ الزامات لگانے پر تُلا ہوا ہے۔ اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے اس کے پاس کچھ نہیں، اسی لیے وہ ہماری جماعت اور ہمارے رہنماؤں پر بات کرتا ہے۔
اے این پی پختونخوا وطن کی نمائندہ جماعت ہے، یہ وہ جماعت ہے جو سو سال سے اس دھرتی پر تحریک چلا رہی ہے۔ ہم ایک صدی پر محیط تحریک کے وارث ہیں۔
کیا اسمبلی اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ کوئی رکن اپنے موبائل سے ویڈیو یا آڈیو مائیک پر چلائے؟ اگر اجازت ہے تو میرے پاس بھی دو موبائل ہیں جن میں اس کی کارکردگیوں کے ریکارڈ بھرے پڑے ہیں۔ آپ کا کردار عوام جانتے ہیں، آڈیوز لیک موجود ہیں۔ اگر آپ اجازت دیں تو میں وہی اسمبلی میں چلا دوں۔
جہاں تک "فریب ناتمام" کتاب کی بات ہے تو یہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر لکھی گئی تھی، اور ہم نے اُس کا جواب بھی "فریب تمام" ہی کے ذریعے دیا۔ لیکن آپ لوگوں کو پڑھنے سے کیا واسطہ؟ نہ آپ کو آئین کا پتہ ہے اور نہ قانون کا۔ اگر ہوتا تو آپ اسمبلی کی ذمہ داریوں پر بات کرتے۔ اگر تاریخ جاننی ہے تو "فریب تمام" پڑھیں۔
یہ الزامات ہمارے لیے نئے نہیں ہیں۔ یہ الزامات کبھی باچا خان پر لگے، کبھی ولی خان پر، کبھی اسفندیار ولی خان پر اور آج ایمل ولی خان پر۔ لیکن نہ جرنیلوں میں اتنی طاقت ہے اور نہ اُن کے پالے ہوئے ٹاؤٹس میں اتنی ہمت کہ وہ یہ الزامات ثابت کر سکیں۔
اسفندیار ولی خان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے صرف 13 ممبران کے ساتھ اس صوبے کے لیے 18ویں آئینی ترمیم منظور کرائی اور صوبے کو اپنے اختیارات دلوائے۔ این ایف سی ایوارڈ بھی ان کا کارنامہ ہے۔ آپ کے لوگ 15 سال سے قومی اسمبلی میں بیٹھے ہیں، لیکن پشتون قوم کے لیے مقدمہ نہیں لڑ سکے کیونکہ اُن کی ترجیحات میں پشتون قوم شامل ہی نہیں۔ ہماری ترجیحات میں پشتون قوم تھی، ہے اور مرتے دم تک رہے گی۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جب ولی باغ میں اسفندیار ولی خان پر دھماکہ ہوا تو وہ ملائیشیا بھاگ گئے۔ ارے سیاسی نا بالغ! کچھ معلومات حاصل کر لیا کرو۔ اسفندیار ولی خان پر دھماکہ ہوا جس میں چار افراد شہید ہوئے، لیکن وہ آج بھی اپنی عوام کے ساتھ ہیں۔ نہ وہ اسلام آباد، کراچی یا بیرونِ ملک بھاگے اور نہ وہاں ان کے بنگلے ہیں۔ دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا تھا اس دھرتی کو جو بھی نقصان پہنچائے گا اور جو بھی پشتونوں کے خلاف بندوق اٹھائے گا، وہ میرا اور میری قوم کا دشمن ہے۔ میں کسی حالت میں اپنی قوم کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔
اسی کے بدلے میں جب ہماری حکومت قائم ہوئی تو سات دن بعد بیت اللہ محسود نے دھمکی دی کہ اے این پی آٹھ دن کے اندر اندر حکومت چھوڑ دے ورنہ ہم نشانہ بنائیں گے۔ اس پر ولی خان کے بہادر بیٹے اسفندیار ولی خان نے کہا "اگر ہمت ہے تو آؤ میدان میں، ہم میدان چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں۔"
ہم نے 1400 لاشیں اُٹھائیں، ہمارے قائدین شہید ہوئے۔ جب 2013 میں آپ کو حکومت دی جا رہی تھی تو ہمیں بارود کے ذریعے میدان سے نکالنے کی کوشش کی گئی۔ ہمارے جلسوں میں خودکش حملے ہوئے، ہمارے قائدین کو نشانہ بنایا گیا۔ باجوڑ میں مجھ پر بھی حملہ ہوا۔ اگر ہم نے امریکہ سے ڈالر لیے ہوتے تو ہمیں کبھی نشانہ نہ بنایا جاتا، میاں افتخار کا اکلوتا بیٹا شہید نہ ہوتا، بشیر بلور اور ہارون بلور جیسے رہنما شہید نہ کیے جاتے، اور ہمارے 1200 سے زائد کارکنان و رہنما اپنی جانوں کا نذرانہ نہ پیش کرتے۔ ہم نے ایسے گھروں کو دیکھا ہے جنہوں نے ایک وقت میں 17، 17 جنازے اٹھائے۔
دہشت گردی 2004 میں اس وقت شروع ہوئی جب فوج نے وزیرستان میں انٹری ماری۔ خود جرنیلوں کے ریکارڈ موجود ہیں کہ ہم نے امریکہ کی خوشنودی کے لیے افغانستان کی جنگ میں ہزاروں ازبک اور تاجک وزیرستان لائے۔ مگر ان لوگوں میں یہ ہمت نہیں کہ ان جرنیلوں کے نام لے سکیں۔
2006 میں باجوڑ میں ڈرون حملہ ہوا، جس شخصیت پر آج الزامات لگ رہے ہیں، وہی اپنے قافلے کے ساتھ شہداء کے گھروں میں پہنچ گئے۔ ہم نے کسی کا نام نہیں لیا۔ آج وہ شخصیت قید میں ہے، اور ہمارے پاس اتنا سیاسی شعور ہے کہ قیدی کے خلاف بات نہیں کرتے۔ جب وہ سیاست کے میدان میں آئے گا تو ہم اُس کا جواب دیں گے، لیکن کسی کی تضحیک نہیں کریں گے۔ ہماری پارٹی اور ہمارے خاندان نے ہمیں ایسی تربیت دی ہی نہیں۔
جب ہمیں 2008 میں حکومت ملی تو پورا مالاکنڈ اور سابق فاٹا طالبان کے قبضے میں تھے۔ اُس وقت باجوڑ اور سابق فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بھی نہیں تھا۔ آج اگر کہا جاتا ہے کہ ہم آپریشن نہیں کر رہے، تو سوال یہ ہے کہ باجوڑ کس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے؟
جہاں تک اثاثوں کا تعلق ہے، اسفندیار ولی خان علیل ہیں، مگر آج بھی وہ سب کو یہ چیلنج دیتے ہیں کہ قرآن لے آؤ، میں بھی ہاتھ رکھوں گا اور باقی لوگ بھی۔ اگر ولی خان سے ملی ہوئی جائیداد کے علاوہ میرے یا میرے بیٹے، بیٹی یا بیوی کے نام پر کوئی جائیداد ثابت ہو جائے تو مجھے پھانسی پر چڑھا دو۔ آج تک ایسی جرات کسی لیڈر نے نہیں دکھائی۔ اگر ہمت ہے تو یہ چیلنج قبول کرو۔یاد رہے، ایک شخص نے الزام لگایا تھا مگر عدالت میں ثابت نہ کر سکا، اور اب وہ شخص 15 کروڑ ہرجانے کے نوٹس کا سامنا کر رہا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا اسمبلی اجلاس میں خطاب

Nisar Baz Khan
Awami National Party
ANP Khyber Pakhtunkhwa
Aimal Wali Khan
Bacha Khan Baba
Khan Abdul Wali Khan
Asfandyar Wali Khan
Awami National Party
Mian Iftikhar Hussain
Pukhtoon
Pakhtoon

#pakistan #peace #pakhtunkhwapolitics #shafimpa #nisarbaz #nationalisthub #pukhtoon #awaminews

Комментарии

Информация по комментариям в разработке

Похожие видео

  • О нас
  • Контакты
  • Отказ от ответственности - Disclaimer
  • Условия использования сайта - TOS
  • Политика конфиденциальности

video2dn Copyright © 2023 - 2025

Контакты для правообладателей [email protected]