19 April 19: Friday Question & Answer Session

Описание к видео 19 April 19: Friday Question & Answer Session

1. It is recommended that one should prepare the WILL or Testament during the lifetime as it was practiced by some Sahabah Kiraam (رضی اللہ عنہم).
وراثت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انسان کو چاہیے کہ اپنی زندگی میں ہی وصیت لکھ کر رکھ لے ، جس طرح کے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل تھا کہ وہ وصیت اپنے تکیے کے نیچے رکھ کر سوتے تھے۔
پوچھنا یہ ہے کہ قرآن مجید میں ہر رشتے کا حصہ مقرر ہے سوائے 1/3 کے جو کہ اس نے اپنی مرضی سے کسی کو دینا ہے۔ تو کیا حرف 1/3 کی نصیحت کرے اور کہے باقی شریعت کے مطابق تقسیم کر دیا جائے؟
اگر کوئی شخص وصیت کیے بغیر اس دنیا سے چلا گیا تو اسکے وارث شرعی طریقے سے جائیداد تقسیم کر دیتے ہیں تو اب اُس 1/3 کی تو حیثیت نہیں یا اسکی بیوہ (اگر ہے تو) کو یہ حق مل جائے گا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی کو بھی 1/3 حصہ دے دے؟

2. If a person owns two or three houses, can he give them to two daughters and distribute the rest of the property among the four sons?
کیا کوئی شخص جس کے پاس دو یا تین مکان ہیں اپنی دو بیٹیوں کو دے دے اور باقی جائیداد باقی چار پچوں میں تقسیم کر دے۔ ایسا کرنا درست ہوگا ہا نہیں؟

3. Every month, it takes a week to get myself disciplined on praying on-time, another week to practice praying with concentration, the third week to develop a little devotion and the fourth week brings a halt to all of this, what should women do to keep the habit of praying with concentration and devotion?
مہینے کے ایک ہفتے نماز کے اوقات اور عادت بنانے میں لگتے ہیں ، دوسرے ہفتے میں دھیان جمتا ہے ، تیسرے ہفتے میں تھوڑا خشوع پیدا ہونا شروع ہوتا ہے اور چوتھے ہفتے چھٹی ہو جاتی ہے۔ خواتین کی نمازوں سے دل پہ بوجھ پڑتا ہے ، اچھی نماز کی عادت برقرار رکھنے میں خواتین کو کیا کرنا چاہیئے؟

4. What is the cure of jealousy? I read in a book to make dua for that person but it didnt work for me, what should I do?
انسان کو اگر حسد کی بیماری ہو جائے تو کیا کرنا چاہئے؟ "روح کی بیماریاں" کتاب میں پڑھا تھا کہ جس سے حسد ہو اس کیلئے دعا کریں اور محفل میں اس کی تعریف کریں۔ ایسا بھی کِیا کچھ خاص اتفاقی نہ ہو سکا ، آپ کچھ رہنمائی فرما دیں؟

5. Should we give preference to feed milk to a crying baby or pray Namaz first? (Even in Fajr namaz when there are around 40 mins for congregation or to make up for it)
فرض نماز کے وقت دودھ پیتا بچہ اٹھ کے رونے لگے تو اسے دودھ پلائیں یا اسے رونے دیں اور نماز پہلے پڑھیں ، خصوصی طور پہ فجر کی نماز میں 40 منٹ ہوتے ہیں قضا اور جماعت کے وقت کے درمیان؟

6. Is it a Sunnah to give Azaan in new born baby's ear?
پیدائش کے بعد بچے کے دائیں کان میں آذان دینا سنت ہے یا نہیں؟ کیا بائیں کان میں اقامت دینا بھی سنت ہے؟ کیا کان میں آذان دیتے وقت "الصلاة خير من النوم" بھی پڑھنا چاہیے یا وقت کے مطابق آذان دینی چاہیے؟

7. What is the significance of giving گُھٹی to a new born baby from a pious person?
پیدائش کے بعد بچے کو گھٹی دینے کی کیا حیثیت ہے اور ترجیحاً کس سے دلوانی چاہیے؟

8. Is it permissible to demolish a masjid without any reason?
مسجد کو بغیر کسے وجہ کے شہید کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟

9. A friend of mine prayed Esha before its congregation, upon asking he said that Imam sahib doesnt keep Sharai beard hence Namaz is invalid behind him. What is your say about it?
ایک عزیز نے عشاء کی نماز جماعت سے پہلے ادا کر دی وجہ پوچھی تو کہا کہ امام صاحب کی داڑھی کتری ہوئی ہے ، اس کی امامت میں نماز نہیں ہوتی ۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

10. Is it Halal to earn money by playing games on mobile?
موبائل پر انٹرنٹ کے ذریعے جو گیمز کھیل کر پیسے کمائے جاتے ہیں ، کیا یہ جائز ہیں؟

11. Chicken feet, are they Halal?
مرغی کے پنجے کھانا ، انکا سوپ پینا مکروہ یا حرام ہے؟

12. Unsupported women بے سہارہ , is it okay for them to get defence certificates?
بے سہارہ عورت کیلئے ڈیفنس سرٹیفیکیٹ رکھنا جائز ہے؟

13. Due to old age, Sayyidina Rasul-e-Akram صلي الله عليه و سلم used to take a pause between Friday khutbah which we adopted as a Sunnah and divided Khutbah into two parts; but why didnt we adopt his Sunnah of praying Nafl while sitting?
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمر مبارک زیادہ ہونے کی وجہ سے جمعہ کے خطبے کے دوران وقفہ کر لیتے تھے۔ ہم نے بھی یہ سنت اپنا کر خطبہ کو دو حصوں میں تقسیم کرلیا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمر مبارک میں زیادتی کی وجہ سے نوافل بیٹھ کر ادا کرتے تھے لیکن ہم نے یہ سنت نہیں اپنائی ، وضاحت فرما دیں۔
اگر سوال میں یا سوال کرنے کے طریقے میں گستاخی ہوگئی ہو تو معذدت!

14. What type of perfume Sayyidina Rasul-e-Akram صلي الله عليه و سلم used to love? Did he ever accept it as a gift?
سیدنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کونسی ، کس طرح کی خوشبو پسند تھی؟ کیا انکو خوشبو ہدیہ کی گئی اور آپ نے اسکو پسند فرمایا؟

15. Should we follow actions of Sahabah Kiraam رضى الله عنهم or Sunnah of Sayyidina Rasul-e-Akram صلي الله عليه و سلم?
صحابہ کرام رضى الله عنهم کے اعمال کو مانا جائے یا سنت کو؟


~~~~
Friday Question & Answer Session #412 by Hazrat Mufti Muhammad Saeed Khan (حفظہ اللہ), delivered at Masjid Usman on 19 April 2019.

Audio Series:
http://www.seerat.net/Audio/Audio.asp...


To listen to more lectures by Hazrat Mufti sahib (حفظه الله), please visit http://www.seerat.net

Комментарии

Информация по комментариям в разработке